حکومت نے گندم کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حکومت نے گندم کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نوید سنائی ہے کہ آئندہ چند روز میں گندم کی قیمتیں معمول پر آ جائیں۔
- وفاقی وزیر کے مطابق حکومت نے تمام صوبوں کی مشاورت سے گندم کی قیمت 4500 روپے من مقرر کی ہے وفاقی حکومت نے 40 سال بعد جامع قومی گندم پالیسی تشکیل دے۔
- رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ رواں سال گندم کے 60 لاکھ میٹرک ٹن تک اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھے جائیں گے ملک میں رواں سال گندم کی کوئی قلت نہیں ہو۔
اسلام آباد (قومی بیورو): حکومت نے گندم کی قلت کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کو اچھی خبر سنا۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نوید سنائی ہے کہ آئندہ چند روز میں گندم کی قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔ انہوں نے مہنگی گندم کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مصنوعی اور بعض عناصر کی منڈی میں مداخلت کا نتیجہ۔
وفاقی وزیر کے مطابق حکومت نے تمام صوبوں کی مشاورت سے گندم کی قیمت 4500 روپے من مقرر کی ہے وفاقی حکومت نے 40 سال بعد جامع قومی گندم پالیسی تشکیل دے دی، گندم کی قیمت کا تعین تمام صوبائی حکومتوں کی مشاورت اوراتفاقِ رائے سے کیا گیا، گندم کی قیمت 4500 روپے فی من مقررکرنےکا مقصد کسانوں کے مفاد کا تحفظ۔
رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ رواں سال گندم کے 60 لاکھ میٹرک ٹن تک اسٹریٹجک ذخائر برقرار رکھے جائیں گے ملک میں رواں سال گندم کی کوئی قلت نہیں ہو گی، پاکستان میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، درآمدی گندم کے بجائے اپنے کسانوں سے گندم کی خریداری کو ترجیح دیں۔
انہوں نے کہا کہ پاسکو کے ذخائر سے صوبوں کو 13 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم فراہم کی جا چکی ہے صوبوں کی طلب کے مطابق ساڑھے 5لاکھ میٹرک ٹن تک گندم درآمد کرنے کے انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



