فیفا صدر بننے کی دوڑ میں نیا امیدوار، کامیابی پر سالانہ صرف 1 ڈالر تنخواہ لینے کا اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "فیفا صدر بننے کی دوڑ میں نیا امیدوار، کامیابی پر سالانہ صرف 1 ڈالر تنخواہ لینے کا اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی شہری پیٹر اوف ڈیر ہائیڈ اس وقت ساؤتھمپٹن سولنٹ یونیورسٹی میں صحافت پڑھاتے ہیں۔
- فیفا صدارت کے انتخاب میں باضابطہ امیدوار بننے کے لیے انہیں کم از کم پانچ قومی فٹبال ایسوسی ایشنز کی نامزدگی درکار ہوگی۔
- پیٹر اوف ڈیر ہائیڈ نے کہا کہ وہ ممالک سے ووٹ نہیں بلکہ نامزدگی مانگ رہے ہیں کیونکہ باضابطہ امیدوار بننے کے بعد ہی دوسرے امیدواروں سے ایسے سوالات کیے جاسکتے ہیں جو اس سے پہلے ممکن نہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): برطانوی یونیورسٹی کے لیکچرار پیٹر اوف ڈیر ہائیڈ نے فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کے خلاف مارچ 2027 میں ہونے والے انتخاب میں حصہ لینے کی تیاری شروع کردی۔ انہوں نے کامیابی کی صورت میں سالانہ صرف ایک ڈالر تنخواہ لینے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی شہری پیٹر اوف ڈیر ہائیڈ اس وقت ساؤتھمپٹن سولنٹ یونیورسٹی میں صحافت پڑھاتے ہیں۔ وہ ماضی میں جرمنی کی خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کے اسپورٹس ایڈیٹر رہ چکے ہیں جبکہ جنوبی افریقا میں گراہمز ٹاؤن سوکر ایسوسی ایشن کے صدر اور 1990 کی دہائی کے آغاز میں سیکنڈ ڈویژن کلب یو ڈی ڈبلیو ایف سی کے مالک اور منتظم بھی رہے ہیں۔
فیفا صدارت کے انتخاب میں باضابطہ امیدوار بننے کے لیے انہیں کم از کم پانچ قومی فٹبال ایسوسی ایشنز کی نامزدگی درکار ہوگی۔ امیدواروں کو 18 نومبر تک انتخاب میں حصہ لینے کے ارادے کی تصدیق کرنا ہے۔
پیٹر اوف ڈیر ہائیڈ نے کہا کہ وہ ممالک سے ووٹ نہیں بلکہ نامزدگی مانگ رہے ہیں کیونکہ باضابطہ امیدوار بننے کے بعد ہی دوسرے امیدواروں سے ایسے سوالات کیے جاسکتے ہیں جو اس سے پہلے ممکن نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





