پی آئی اے کونسا جدید طیارہ استعمال کرے گی؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پی آئی اے کونسا جدید طیارہ استعمال کرے گی؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ڈی جی سی اےاے نادر شفیع ڈار کی سربراہی میں وفد نے پی آئی اے کے بوئنگ 787 کی پاکستان میں پہلی بار آپریشن کیلئے جانچ مکمل کر۔
- نادرشفیع ڈار نے اوسلو ایئرپورٹ پر طیارے کی جانچ کے بعد اجازت دی اور دوسرے طیارے کی جانچ پڑتال کا کام پیر کے روز اوسلو ایئرپورٹ پر ہو۔
- بوئنگ 787 کے 3طیاروں کی شمولیت سے بین الاقوامی نیٹ ورک مضبوط ہو گا اور طیاروں کی شمولیت سے مسافروں کو بہتر اور معیاری سروس فراہم ہو سکےگی۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): قومی ایئرلائن نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ پی آئی اے برطانیہ کیلئے اپنے جدید بوئنگ 9-787 طیارے آپریٹ کرے۔
ڈی جی سی اےاے نادر شفیع ڈار کی سربراہی میں وفد نے پی آئی اے کے بوئنگ 787 کی پاکستان میں پہلی بار آپریشن کیلئے جانچ مکمل کر لی۔ طیارےکی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد آپریشن کی اجازت دے دی گئی۔
نادرشفیع ڈار نے اوسلو ایئرپورٹ پر طیارے کی جانچ کے بعد اجازت دی اور دوسرے طیارے کی جانچ پڑتال کا کام پیر کے روز اوسلو ایئرپورٹ پر ہو گا۔ تیسرے طیارے کی انسپیکشن 20نومبر کو لندن ایئرپورٹ پر کی جائے۔
بوئنگ 787 کے 3طیاروں کی شمولیت سے بین الاقوامی نیٹ ورک مضبوط ہو گا اور طیاروں کی شمولیت سے مسافروں کو بہتر اور معیاری سروس فراہم ہو سکےگی۔
دونوں طیاروں کی انسپیکشن مکمل ہونے کے بعد انہیں لندن روانہ کیا جائے گا۔ پی آئی اے 31اکتوبر کو بوئنگ 787 کے ذریعے پہلی پرواز آپریٹ کرےگی۔
پہلی پرواز لندن سے پی کے 786اسلام آباد کیلئے آپریٹ کی جائےگی، بوئنگ 787 طیارے میں 358 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ قومی ایئرلائن31 اکتوبر کو جدید طیارے میں نیا یونیفارم بھی متعارف کرائےگی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



