جمعہ، 13 نومبر 2026ء3 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
برطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرارآؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاقوائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکمجیمز اینڈرسن کا 45 سال کی عمر میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہراولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیاسری لنکا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں، ثاقب خان نے کامیابی کا راز بتا دیایو اے ای میں قیامت خیز حادثہ؛ بے قابو ٹرک نے 22 گاڑیوں کو کچل دیا؛14 ہلاکتیں، 30 زخمیبرطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرارآؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاقوائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکمجیمز اینڈرسن کا 45 سال کی عمر میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہراولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیاسری لنکا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں، ثاقب خان نے کامیابی کا راز بتا دیایو اے ای میں قیامت خیز حادثہ؛ بے قابو ٹرک نے 22 گاڑیوں کو کچل دیا؛14 ہلاکتیں، 30 زخمیبرطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرارآؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاقوائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکمجیمز اینڈرسن کا 45 سال کی عمر میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہراولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیاسری لنکا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں، ثاقب خان نے کامیابی کا راز بتا دیایو اے ای میں قیامت خیز حادثہ؛ بے قابو ٹرک نے 22 گاڑیوں کو کچل دیا؛14 ہلاکتیں، 30 زخمیبرطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرارآؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاقوائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکمجیمز اینڈرسن کا 45 سال کی عمر میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہراولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیاسری لنکا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں، ثاقب خان نے کامیابی کا راز بتا دیایو اے ای میں قیامت خیز حادثہ؛ بے قابو ٹرک نے 22 گاڑیوں کو کچل دیا؛14 ہلاکتیں، 30 زخمی
بین الاقوامی19 منٹ پہلے•13 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 8:40
🇬🇧 English

آؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹ

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
آؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹ
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹ"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • مائیکروسافٹ کی آؤٹ لک، ٹیمز اور کو پائلٹ سمیت مائیکرو سافٹ کی متعدد سروسز میں خلل کے بعد کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ عالمی بندش کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے تمام ممکنہ طریقے تلاش کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
  • یاد رہے کہ جمعے کے روز دن کے آغاز سے لے کر اب تک لگ بھگ پانچ گھنٹے سے زائد مائیکرو سافٹ سروسز پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں متاثر ہیں۔
  • ٹیکنالوجی کمپنی نے ایکس پر اعلان کیا ہے کہ اس کا بنیادی ڈھانچہ اس وقت بڑھتے ہوئے دباؤ کے زیر اثر ہے۔
  • مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایپز کی عالمی سطح پر ہونے والی بندش کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): لائیو , آؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹ مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں دنیا کے متعدد ممالک میں خلل کے بعد کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بندش کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے تمام ممکنہ طریقے تلاش کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ مائیکروسافٹ نے وضاحت کی کہ ’انفرسٹرکچر پر بڑھتا ہوا دباؤ ڈیٹا ٹریفک میں اضافے کی وجہ سے نہیں بلکہ بہت سے سرورز کے غیر متوقع طور پر کام بند کر دینے کی وجہ سے ہے۔‘۔

مائیکروسافٹ کی آؤٹ لک، ٹیمز اور کو پائلٹ سمیت مائیکرو سافٹ کی متعدد سروسز میں خلل کے بعد کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ عالمی بندش کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے تمام ممکنہ طریقے تلاش کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

یاد رہے کہ جمعے کے روز دن کے آغاز سے لے کر اب تک لگ بھگ پانچ گھنٹے سے زائد مائیکرو سافٹ سروسز پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں متاثر ہیں۔

ٹیکنالوجی کمپنی نے ایکس پر اعلان کیا ہے کہ اس کا بنیادی ڈھانچہ اس وقت بڑھتے ہوئے دباؤ کے زیر اثر ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ایپز کی عالمی سطح پر ہونے والی بندش کو حل کرنے کے لیے تیزی سے کام کر رہا ہے۔ایکس پر اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ می انھوں نے کہا کہ اس کی ٹیم متاثرہ سسٹمز کو دوبارہ شروع کرنے کی کوششوں میں مثبِت نتائج دیکھ رہی ہے اور ان کی کارکردگی کا فعال طور پر جائزہ لے رہی ہے۔

کمپنی نے اس سے پہلے کہا تھا کہ کچھ سروسز زیادہ ٹریفک آنے پر دوبارہ غیر فعال ہو سکتی ہیں اور وہ یہ چیک کر رہی ہے کہ اس مسئلے کی وجہ کیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے بتایا کہ وہ ’اس بگ کو ٹھیک کرنے کے لیے اب بھی کام کر رہا ہے۔‘۔

کمپنی کے مطابق اس کی کچھ سروسز مختصر طور پر دوبارہ بحالی کے بعد دوبارہ کام کرنا بند کر سکتی ہیں۔الیکٹرانک سروسز کی بندش کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ 'ڈاؤن ڈیٹیکٹر' (DownDetector) کے مطابق، جمعرات کی شام تقریباً 18:00 جی ایم ٹی پر آؤٹ لک سروس کے مسائل سے متعلق عالمی سطح پر موصول ہونے والی رپورٹس کی تعداد 138,058 تک پہنچ گئی تھی۔

اگرچہ یہ مسئلہ ابتدائی طور پر امریکہ میں رپورٹ کیا گیا تھا، تاہم مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ کنیکٹیویٹی کے یہ مسائل دنیا کے کسی بھی خطے میں صارفین کو متاثر کر سکتے ہیں۔

مائیکروسافٹ نے وضاحت کی کہ اس کی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ’انفرسٹرکچر پر بڑھتا ہوا دباؤ ڈیٹا ٹریفک میں اضافے کی وجہ سے نہیں بلکہ بہت سے سرورز کے غیر متوقع طور پر کام بند کر دینے کی وجہ سے ہے۔‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’ہماری تحقیقات سے یہ سامنے آیا کہ متاثرہ سرورز پر ایک بنیادی عمل بہت زیادہ دباؤ میں ہے، جو سرورز کے جواب دینا بند کرنے اور سروس کی صلاحیت میں کمی کا سبب بن رہا ہے۔‘۔

یمن میں حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے اندر تیل کی تنصیبات اور فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

انصار اللہ گروپ کے فوجی ترجمان، یحییٰ ساری نے جمعرات کے روز جاری بیان میں کہا کہ گروپ کی فورسز نے سعودی ’ایسٹ ویسٹ‘ تیل کی پائپ لائن پر ایک ڈرون کے ذریعے پمپنگ سٹیشن نمبر سات اور بحیرہ احمر میں یانبو میں تیل کی تنصیب کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

ایک علیحدہ بیان میں انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایک ڈرون نے ریاض میں آرامکو کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا، یہ دعویٰ کیا کہ حملہ اس کے ہدف کو نشانہ بنا۔

دوسری جانب سعودی زیرقیادت اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ریاض اور مشرقی علاقوں میں دو ڈرونوں کو روکنے اور تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے یمن سے متعلق پابندیوں میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ اجلاس میں سعودی عرب پر حوثی گروپ کے حملوں کی شدید مذمت بھی کی گئی ہے۔

سلامتی کونسل نے یمن سے متعلق ماہرین کے پینل کے مینڈیٹ میں بھی رواں سال دسمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔سلامتی کونسل نے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اور غیر مشروط طور پر اپنی فوجی کارروائیاں بند کریں؛ جن میں عام شہریوں، شہری تنصیبات، تجارتی ہوائی اڈوں اور بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کی مستقل مندوب، سارہ میکنٹوش نے کہا کہ یہ قرارداد یمن اور خطے میں حوثی حملوں کے خلاف کونسل کے عزم کا مظہر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے اسلحے کی پابندی مزید مؤثر ہوگی، بالخصوص ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام کیمیکلز اور دیگر اشیاء پر کڑی نظر رکھی جائے گی، جن کی فہرست آنے والے مہینوں میں تیار کی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ فجیرہ میں ایک ٹرک کے کئی گاڑیوں کے ساتھ تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ایک ٹرک ڈرائیور اپنے ٹرک پر سے کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حادثے کی زد میں پانچ ٹرکوں سمیت 23 گاڑیاں آئیں اور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب رات 12 بجے سے قبل ’ٹریفک سست رفتار‘ سے آگے بڑھ رہا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تصادم کے بعد ’ٹرک میں آگ لگ گئی جو کہ دیگر گاڑیوں تک بھی پھیلی، جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا۔‘۔

فجیرہ پولیس کے مطابق اس واقعے کے بعد 30 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت معلوم کرنے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے کچھ افراد اماراتی شہری ہیں۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں انڈین قونصل خانے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں اس کے شہری بھی شامل ہیں اور اس نے ’غمزدہ خاندانوں‘ سے رابطہ کیا ہے اور وہ مقامی حکام کے ساتھ مل کر انھیں مدد فراہم کر رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قابو سے باہر ہونے والا ٹرک اُلٹنے سے قبل پہلے ایک گاڑی سے ٹکرایا اورپھر ان گاڑیوں سے بھی جو ’ٹریفک کی سست رفتار‘ کے سبب سڑک پر رُکی ہوئی تھیں۔

حادثے کے بعد پولیس، طبی اور شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں، آگ بجھائی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور سڑک کو محفوظ بنایا۔ اب بھی وہاں ماہرین کی ٹیمیں موجود ہیں۔

پولیس اور وزارت داخلہ دونوں نے ہی ہلاک ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

زخمی ہونے والوں میں سے آدھی تعداد کو طبی مدد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے، جبکہ باقی افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں اماراتی، عمانی، انڈین، برازیلین، پاکستانی، اردنی اور مصری شہری شامل ہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کہا ہے کہ امریکہ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی ضرورت نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ انھوں نے نائب صدر جے ڈی وینس کو ڈیموکریٹ ریاستوں میں ہونے والی ’وسیع پیمانے پر بدعنوانی‘ پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کے روز اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری ایک پیغام میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے جے ڈی وینس کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکہ بھر میں ڈیموکریٹک پارٹی کے زیرِ انتظام شہروں اور ریاستوں میں ہونے والی ’وسیع پیمانے پر بدعنوانی اور جرائم‘ پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کریں۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مینیسوٹا، کیلیفورنیا اور الینوائے جیسی ناقص انداز میں چلائی جا رہی ہیں اور بدعنوانی کا شکار ہیں۔ ان کے بقول ہر ماہ اربوں ڈالر چرائے جا رہے ہیں۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اگر اس بڑے پیمانے کی مجرمانہ سرگرمی کا خاتمہ کر دیا جائے تو امریکہ کا بجٹ تیزی سے متوازن کیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے الزام لگایا کہ ’بدعنوانی ڈیموکریٹک قیادت کے خون میں شامل ہے۔‘۔

ایران کے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ہمیں ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں۔ وہ دن بہت پہلے گزر چکے ہیں۔ ہمارے پاس ان کا پیسہ ہے، سیکڑوں ارب ڈالر، اور ہمارے پاس ان کی آبنائے ہرمز بھی ہے۔‘۔

یہاں آپ کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر سے اہم خبریں اور تجزیے پیش کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ 12 اکتوبر کی خبروں کو پڑھنا چاہیں تو اس لنک پر کلک کریں۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
13 نومبر 2026•19 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

برطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرار

ایک ملزم کو عدم شواہد پر بری کردیا گیا جبکہ دونوں مجرموں کو آئندہ ماہ سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

13 نومبر 2026•19 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاق

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاق۔

13 نومبر 2026•40 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟

امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے بعد صدر ٹرمپ کی رپبلکن پارٹی کانگریس کا کنٹرول کھو چکی ہے اور اب یقیناً لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ہوگا کہ اس کے اثرات پاکستان پر کیا مرتب ہوں گے۔

13 نومبر 2026•40 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکم

اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکم۔

13 نومبر 2026•40 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

جیمز اینڈرسن کا 45 سال کی عمر میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہ

گزشتہ سیزن میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے اینڈرسن کو لنکاشائر کا بہترین چیمپئن شپ کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

13 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•مریم نقوی

راولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیے

پاکستان کی جانب سے محمد زاہد، محمد نذیر اور ابرار احمد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔