اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب نیوز کے مطابق انتظامی حراست کے تحت اسرائیل کسی بھی شخص کو بغیر فردِ جرم عائد کیے اور مقدمہ چلائے چھ ماہ تک حراست میں رکھ سکتا ہے۔
- فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے جمعرات کو بتایا کہ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید 90 فلسطینی خواتین میں سے 21 کو انتظامی حراست کے احکامات کے تحت رکھا گیا ہے۔
- ریماس دویقات ہائی سکول کی طالبہ ہیں اور 18 سال سے کم عمر اُن تین فلسطینی لڑکیوں میں شامل ہیں جو اس وقت جیل میں قید ہیں۔
- فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ریماس دویقات کو چار نومبر کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس گورنریٹ کے قصبے بیتا میں ان کے خاندانی گھر پر فوجی چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اسرائیلی حکام نے 16 برس کی ایک فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو انتظامی حراست کے حکم کے تحت چار ماہ کے لیے جیل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق انتظامی حراست کے تحت اسرائیل کسی بھی شخص کو بغیر فردِ جرم عائد کیے اور مقدمہ چلائے چھ ماہ تک حراست میں رکھ سکتا ہے۔ اس مدت میں غیر معینہ مدت تک توسیع بھی کی جا سکتی ہے جبکہ زیرِ حراست افراد کے خلاف شواہد بھی ظاہر نہیں کیے جاتے۔
فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے جمعرات کو بتایا کہ اس وقت اسرائیلی جیلوں میں قید 90 فلسطینی خواتین میں سے 21 کو انتظامی حراست کے احکامات کے تحت رکھا گیا ہے۔
ریماس دویقات ہائی سکول کی طالبہ ہیں اور 18 سال سے کم عمر اُن تین فلسطینی لڑکیوں میں شامل ہیں جو اس وقت جیل میں قید ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ریماس دویقات کو چار نومبر کو مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس گورنریٹ کے قصبے بیتا میں ان کے خاندانی گھر پر فوجی چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔
اکتوبر میں سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق انتظامی حراست میں رکھے گئے فلسطینیوں کی تعداد تین ہزار 100 سے تجاوز کر گئی تھی جن میں 18 سال سے کم عمر کے درجنوں لڑکے بھی شامل ہیں۔
مختلف نوعیت کی حراست کے تحت مجموعی طور پر تقریباً 9 ہزار 300 فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں۔
اقوام متحدہ کی جانب سے 2023 میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، 1967 میں غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم پر اسرائیلی قبضے کے بعد سے اب تک 8 لاکھ سے زائد فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید رہ چکے ہیں۔
2023 کے اواخر میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 26 ہزار افراد کو حراست میں لیا ہے جن میں 800 خواتین اور 2 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





