اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاق

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاق"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد میں یمن کے اندر حوثیوں کی فوجی کارروائیوں اور سعودی عرب پر سرحد پار حملوں کی بھی سخت مذمت کی گئی ہے۔
- قرارداد میں حوثیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یمن میں فوجی کارروائیاں، سعودی عرب پر حملے اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننا بند کریں۔
- قرارداد کے تحت حوثی ملیشیا کے ارکان کے اثاثے منجمد کرنے اور ان پر سفری پابندیوں میں 14 نومبر 2027 تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت بھی 15 دسمبر 2027 تک بڑھا دی گئی ہے۔
- واضح رہے کہ اپریل 2015 میں قرارداد 2216 کے تحت حوثیوں پر عائد اسلحے کی پابندی کی کوئی مقررہ آخری تاریخ نہیں ہے۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن پر عائد پابندیوں کی تجدید کر دی ہے اور دوہرے استعمال کی حامل اشیا روکنے کا فیصلہ بھی کیا ہے جن کو حوثی ملیشیا ڈرونز اور میزائلوں کی تیاری میں استعمال کرتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جمعرات کو سلامتی کونسل میں متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد میں یمن کے اندر حوثیوں کی فوجی کارروائیوں اور سعودی عرب پر سرحد پار حملوں کی بھی سخت مذمت کی گئی ہے۔
قرارداد میں حوثیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ یمن میں فوجی کارروائیاں، سعودی عرب پر حملے اور تجارتی بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننا بند کریں۔
قرارداد کے تحت حوثی ملیشیا کے ارکان کے اثاثے منجمد کرنے اور ان پر سفری پابندیوں میں 14 نومبر 2027 تک توسیع کر دی گئی ہے جبکہ پابندیوں کی نگرانی کرنے والے ماہرین کے پینل کی مدت بھی 15 دسمبر 2027 تک بڑھا دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اپریل 2015 میں قرارداد 2216 کے تحت حوثیوں پر عائد اسلحے کی پابندی کی کوئی مقررہ آخری تاریخ نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں برطانیہ کی مستقل مندوب سارہ میک اِنٹوش کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر اس قرارداد کی مںظوری سے ظاہر ہوتا ہے کہ کونسل یمن میں حوثیوں اور سعودی عرب سمیت خطے کے دیگر ممالک پر ان کے حملوں کے خلاف سخت کارروائی کے لیے پُرعزم ہے۔
برطانیہ وہ ملک ہے جو یمن کے معاملے پر سلامتی کونسل کی جانب سے ہونے والی سرگرمیوں کی قیادت کرتا ہے۔
برطانوی مندوب کا یہ بھی کہنا تھا کہ برطانیہ ان حملوں کے مقابلے میں یمن کی حکومت اور سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور عالمی قوانین کے تحت اپنی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے ان کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
اس قرارداد کا مقصد حوثی ملیشیا کی ہتھیار بنانے کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو روکنا ہے۔
سارہ میک اِنٹوش کے مطابق اس قرارداد سے پابندیوں کے نظام کو حوثیوں کی جانب سے پیدا ہونے والے نئے خطرات کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حوثی مقامی سطح پر ہتھیار بنانے کے لیے ایسے کیمیکلز اور پرزوں پر انحصار کرتے ہیں جو عام شہری مقاصد کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں لیکن انہیں فوجی کارروائیوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ سامان حوثیوں کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے حملے کرنے میں مدد دیتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مبصرین کے مطابق حوثی ملیشیا سمگلنگ اور مارکیٹ میں دستیاب عام پرزوں کے ذریعے اپنے ہتھایروں کے ذخیرے کو برقرار رکھے ہوئے ہے جس سے بیرونی مدد پر اس کا انحصار کم ہوا ہے اور وہ مقامی سطح پر ڈرون تیار کرنے کے قابل ہو گئی ہے۔
سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ ماہرین کے پینل کی تیار کردہ فہرست کی بنیاد پر 11 جنوری تک یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ رکن ممالک کو حوثیوں کو مخصوص سامان کی فراہمی روکنے کے لیے کیا اقدامات کرنے چاہییں۔
برطانوی مندوب سارہ میک اِنٹوش نے اجلاس میں کہا کہ برطانیہ آئندہ چند ماہ میں سلامتی کونسل کے ارکان کے ساتھ مل کر ایسے سامان کی فہرست تیار کرے گا جس پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
قرارداد میں ماہرین کے پینل سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ یمن کے اہم معاشی شعبوں پر حوثیوں کے کنٹرول سے حاصل ہونے والی آمدنی کا جائزہ لے اور ایسے طریقے تجویز کرے جن سے یہ رقم فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے سے روکی جا سکے۔ اس آمدنی کی وجہ سے حوثیوں کے اثاثے منجمد کرنے کی پابندی بھی کم مؤثر ہو رہی ہے۔
سلامتی کونسل نے ایک بار پھر خبردار کیا کہ حوثیوں کی جانب سے اقوام متحدہ، سفارتی اور امدادی اداروں کے اہلکاروں کو من مانے طریقے سے حراست میں رکھنا مزید پابندیوں کی وجہ بن سکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





