جمعہ، 13 نومبر 2026ء3 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
برطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرارآؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاقوائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکمجیمز اینڈرسن کا 45 سال کی عمر میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہراولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیاسری لنکا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں، ثاقب خان نے کامیابی کا راز بتا دیایو اے ای میں قیامت خیز حادثہ؛ بے قابو ٹرک نے 22 گاڑیوں کو کچل دیا؛14 ہلاکتیں، 30 زخمیبرطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرارآؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاقوائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکمجیمز اینڈرسن کا 45 سال کی عمر میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہراولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیاسری لنکا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں، ثاقب خان نے کامیابی کا راز بتا دیایو اے ای میں قیامت خیز حادثہ؛ بے قابو ٹرک نے 22 گاڑیوں کو کچل دیا؛14 ہلاکتیں، 30 زخمیبرطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرارآؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاقوائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکمجیمز اینڈرسن کا 45 سال کی عمر میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہراولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیاسری لنکا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں، ثاقب خان نے کامیابی کا راز بتا دیایو اے ای میں قیامت خیز حادثہ؛ بے قابو ٹرک نے 22 گاڑیوں کو کچل دیا؛14 ہلاکتیں، 30 زخمیبرطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرارآؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاقوائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکمجیمز اینڈرسن کا 45 سال کی عمر میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہراولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیاسری لنکا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں، ثاقب خان نے کامیابی کا راز بتا دیایو اے ای میں قیامت خیز حادثہ؛ بے قابو ٹرک نے 22 گاڑیوں کو کچل دیا؛14 ہلاکتیں، 30 زخمی
بین الاقوامی28 منٹ پہلے•13 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 8:19
🇬🇧 English

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور کانگریس میں ڈیموکریٹس: کیا پاکستان کیپیٹل ہل میں ’نئے دوست‘ بنا سکتا ہے؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • پھر امریکہ میں صدر ٹرمپ کا دوسرا دور صدارت شروع ہوا، انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی اور اسلام آباد کے مطابق واشنگٹن نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
  • پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں لاکھوں افراد کی جانیں بچانے کا سہرا بھی صدر ٹرمپ کے سر پر ہی سجایا۔
  • پھر فروری 2026 میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد پاکستان اس معاملے میں بطور ثالث کردار ادا کرنے لگا اور امریکہ اور ایران کے درمیان دہائیوں بعد پہلی مرتبہ مذاکرات بھی اسلام آباد میں ہی ہوئے۔
  • اب صدر ٹرمپ مزید دو سال وائٹ ہاؤس کے رہائشی تو رہیں گے لیکن کانگریس میں رپبلکن پارٹی اپنی اکثریت کھو چکی ہے، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے اختیارات کو چیلنجز کا سامنا ہونا تقریباً یقینی ہے۔

بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): ڈیموکریٹ صدر جو بائیڈن کے صدارتی دور میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات زیادہ تر مواقع پر سرد ہی نظر آئے: نہ کسی پاکستانی عہدیدار کو وائٹ ہاؤس مدعو کیا گیا اور نہ ہی دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون کر گفتگو دیکھنے میں آئی۔

پھر امریکہ میں صدر ٹرمپ کا دوسرا دور صدارت شروع ہوا، انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ ہوئی اور اسلام آباد کے مطابق واشنگٹن نے جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا میں لاکھوں افراد کی جانیں بچانے کا سہرا بھی صدر ٹرمپ کے سر پر ہی سجایا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اتنی تیزی سے بہتر ہوئے کہ ٹرمپ کے ’پسندیدہ فیلڈ مارشل‘ عاصم منیر نے دو بار اور شہباز شریف نے ایک بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔

پھر فروری 2026 میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد پاکستان اس معاملے میں بطور ثالث کردار ادا کرنے لگا اور امریکہ اور ایران کے درمیان دہائیوں بعد پہلی مرتبہ مذاکرات بھی اسلام آباد میں ہی ہوئے۔

اب صدر ٹرمپ مزید دو سال وائٹ ہاؤس کے رہائشی تو رہیں گے لیکن کانگریس میں رپبلکن پارٹی اپنی اکثریت کھو چکی ہے، جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے اختیارات کو چیلنجز کا سامنا ہونا تقریباً یقینی ہے۔

تاہم دونوں ممالک پر گہری نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں واشنگٹن میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کا اثر شاید اب اسلام آباد پر زیادہ نہ پڑے۔ لیکن ایسا نہ ہونے کی وجوہات کیا ہیں؟

مبصرین سمجھتے ہیں کہ ایران پر حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں شروع ہونے والی جنگ نے پاکستان کو امریکہ کے نہایت قریب لا کھڑا کیا ہے، جس کے بعد واشنگٹن میں اسلام آباد کو ’مؤثر شراکت دار‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

امریکی تھنک ٹین سٹمسن سینٹر سے منسلک ریسرچ فیلو ڈینیئل مارکی ’پاکستان نے خود کو وائٹ ہاؤس کے لیے ایک مفید شراکت دار کے طور پر پیش کیا ہے اور شاید سب سے زیادہ مؤثر انداز میں ایران کے ساتھ ہونے والے اہم مذاکرات کے تناظر میں۔‘۔

وہ سمجھتے ہیں کہ ’کانگریس میں ڈیموکریٹس بھی اس جنگ کے جلد خاتمے کے حامی ہیں، لہٰذا اگر پاکستان ان کے ایجنڈے کے لیے خود کو کارآمد ثابت کر سکے تو وہ کیپیٹل ہل میں کچھ نئے دوست بنا سکتا ہے۔‘۔

ماضی میں پاکستان میں جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی و عسکری رسہ کشی پر امریکہ میں بھی آوازیں اُٹھتی رہی ہیں۔ تاہم ڈیموکریٹس کی کانگریس میں اکثریت کے باجود اب شاید ایسا نہ ہو۔

ڈینیئل مارکی کے مطابق ’یہ معاملات کانگریس میں ڈیموکریٹس کے ایجنڈے پر نہیں ہوں گے۔ زیادہ تر اراکین کانگریس اور سینیٹرز ایران کے خلاف جنگ ختم کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور دونوں جماعتوں کے لوگوں کو اس بات سے کم ہی فرق پڑتا ہے کہ کسی دوسرے ملک میں امور کیسے چلائے جا رہے ہیں۔‘۔

تاہم امریکی سیاست اور پاکستان کی خارجہ پالیسی پر تحقیق کرنے والے قائد اعظم یونیورسٹی سے منسلک اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب کہتے ہیں کہ ’ہم نے پاکستان میں انسانی حقوق کے حوالے سے کچھ تنقیدی تبصرے ابھی ہی دیکھے ہیں ڈیموکریٹس کی طرف سے اور سیاست میں پاکستانی فوج کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے حوالے سے بھی۔‘۔

’ڈیموکریٹس پاکستان کی طرف اشارے کرتے رہیں گے، اس لیے نہیں کہ اسلام آباد ان کے لیے اہم ہے بلکہ اس لیے کیونکہ یہ ان کے ایجنڈے پر پورا اُترتا ہے اور ایک آسان کام ہے۔‘۔

تاہم ڈینیئل مارکی کی طرح ڈاکٹر محمد شعیب بھی سمجھتے ہیں کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بطور ثالث کردار اسلام آباد کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ کارآمد بناتا ہے۔

’پاکستان کا بطور ثالث کردار اسے اب بھی واشنگٹن سے قربت بڑھانے کی پالیسی پر گامزن رہنے کی جگہ فراہم کر سکتا ہے۔‘۔

ماضی میں متعدد بار یہ بات سننے میں آتی تھی کہ پاکستان میں سیاست اور ریاست کا انحصار اے، اے اور اے (یعنی اللہ، آرمی اور امریکہ) پر رہا ہے۔

تاہم دونوں تجزیہ کار سمجھتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں پاکستان کا امریکہ پر انحصار کم رہا ہے اور اب واشنگٹن میں رونما ہونے والی سیاسی تبدیلیاں اسلام آباد پر اب زیادہ اثر انداز نہیں ہوتیں۔

ڈاکٹر محمد شعیب کہتے ہیں کہ پاکستان کی ’اندرونی کمزوریاں‘ اسے عالمی تبدیلیوں اور یقیناً واشنگٹن میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے اثرات کے لیے حساس بناتی ہیں، تاہم اس بار ان تبدیلیوں کے اثرات نسبتاً محدود رہنے کا امکان ہے۔

’پاکستان کا امریکہ پر وہ انحصار، جو سرد جنگ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران دیکھا گیا تھا، اب ختم ہو چکا ہے۔ اسی طرح پاکستان پر امریکی اثر و رسوخ بھی ماضی کے مقابلے میں کم ہو گیا ہے، جس سے پاکستان واشنگٹن میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کے مقابلے میں زیادہ لچکدار ہو گیا ہے۔‘۔

اس انحصار کے کم ہونے کی ایک وجہ چین بھی ہے۔ ڈاکٹر شعیب کے مطابق پاکستان اگر جدید طیارے خریدنا چاہے گا تو کانگریس اس پر اثر انداز ہو سکتی ہے لیکن ’پہلے سے زیر استعمال ایف 16 پر اتنی سکروٹنی نہیں ہوتی۔‘۔

’اب ویسے بھی جدید طیاروں کے لیے پاکستان کا انتخاب چین ہے کیونکہ اس سے اسلام آباد کی ضروریات پوری ہو جاتی ہیں۔‘۔

سٹمسن سینٹر سے منسلک ڈینیئل مارکی بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’کانگریس ہتھیاروں کے کسی بڑے معاہدے یا امدادی پیکج میں تاخیر یا اسے بالکل مسترد کرنے کی طاقت رکھتی ہے، تاہم چیزیں ابھی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل نہیں ہیں۔‘۔

’اس کے علاوہ سکیورٹی امور پر تعاون، سفارتی معاملات اور انٹیلیجنس شیئرنگ کانگریس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں۔‘۔

ابھی تک تو صدر ٹرمپ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کو 'عظیم' رہنماؤں میں شمار کرتے رہے ہیں اور عاصم منیر ان کے ’پسندیدہ فیلڈ مارشل‘ رہے ہیں لیکن یہ صورتحال تبدیل بھی ہو سکتی ہے۔

ڈینیئل مارکی کہتے ہیں کہ ’اس وقت امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کسی طور بھی ادارہ جاتی نوعیت کے نہیں ہیں۔ یہ تعلقات بہت حد تک شخصیات پر مبنی اور مفاداتی نوعیت رکھتے ہیں۔‘۔

’بنیادی طور پر یہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان قائم عملی ورکنگ ریلیشن شپ کا نتیجہ ہیں۔ جب صدر ٹرمپ اقتدار چھوڑیں گے تو یہ تعلقات نمایاں طور پر تبدیل ہو سکتے ہیں، یا حتیٰ کہ اس سے پہلے بھی اگر ان کی رائے بدل جائے یا وہ پاکستان کے حوالے سے اپنی برداشت کھو بیٹھیں۔‘۔

ڈینیئل مارکی کا مشورہ ہے کہ پاکستان کو امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی پالیسی پر نظر ثانی کی تو ضرورت نہیں، لیکن اسے واشنگٹن میں مزید شراکت دار بھی تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

’پاکستان کے ساتھ صدر ٹرمپ کے قریبی تعلقات اور کھلے عام ان کی شخصیت کے لیے اظہارِ پسندیدگی کانگریس میں بہت سے ڈیموکریٹس کو اسلام آباد کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلا کر سکتی ہے، یا اس سے بھی زیادہ منفی ردِعمل پیدا کر سکتی ہے۔‘۔

ڈاکٹر محمد شعیب بھی پاکستان میں پالیسی سازوں کو اسی طرز کی صلاح دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

’پاکستان کو واشنگٹن میں آنے والی اس تبدیلی کا زیادہ ادراک کرنا ہوگا، جہاں صدر ٹرمپ اب پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ کمزور پوزیشن میں ہیں۔‘۔

’ٹرمپ کی شخصیت کی جانب غیر معمولی توجہ اور ان کی مسلسل تعریف و توصیف کو کم کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ مجموعی پاکستان۔امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اجاگر کرنے پر زور دیا جانا چاہیے۔‘۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
13 نومبر 2026•7 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

برطانیہ؛ دو صحافیوں کو قتل کرنے کے منصوبہ ساز دو ایرانی جاسوس مجرم قرار

ایک ملزم کو عدم شواہد پر بری کردیا گیا جبکہ دونوں مجرموں کو آئندہ ماہ سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

13 نومبر 2026•7 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

آؤٹ لک، ٹیمز، کو پائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں خلل، بحالی کے لیے تیزی سے کام کر رہے ہیں: مائیکروسافٹ

مائیکروسافٹ کی متعدد سروسز میں دنیا کے متعدد ممالک میں خلل کے بعد کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بندش کے اثرات کو محدود کرنے کے لیے تمام ممکنہ طریقے تلاش کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔

13 نومبر 2026•7 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاق

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا حوثیوں کی ڈرون اور میزائل سازی روکنے کے اقدامات پر اتفاق۔

13 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکم

اسرائیل کا 16 برس کی فلسطینی لڑکی ریماس دویقات کو چار ماہ جیل میں رکھنے کا حکم۔

13 نومبر 2026•28 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

جیمز اینڈرسن کا 45 سال کی عمر میں سرے کاؤنٹی سے معاہدہ

گزشتہ سیزن میں 50 وکٹیں حاصل کرنے والے اینڈرسن کو لنکاشائر کا بہترین چیمپئن شپ کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

13 نومبر 2026•1 گھنٹے پہلے•مریم نقوی

راولپنڈی ٹیسٹ: ثاقب خان اور غازی غوری نے دو بڑے ریکارڈز برابر کردیے

پاکستان کی جانب سے محمد زاہد، محمد نذیر اور ابرار احمد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔