ایران کی جانب سے جان کو خطرہ، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقل

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کی جانب سے جان کو خطرہ، امریکی وزیرِ خزانہ فوجی اڈے پر منتقل"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جان کو خطرات کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے۔
- امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اپنے اہلِ خانہ سمیت فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے۔
- سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی تھیں، جس کے باعث بیسنٹ اور ان کے خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
- امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک):
۔امریکی ٹی وی فاکس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے جان کو خطرات کے باعث امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے۔
امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے فاکس نیوز کو بتایا کہ ایران کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اپنے اہلِ خانہ سمیت فوجی اڈے پر منتقل ہو گئے۔
سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھمکیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی تھیں، جس کے باعث بیسنٹ اور ان کے خاندان کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی۔
امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ محکمۂ خزانہ نے اسکاٹ بیسنٹ کی منتقلی کی تصدیق کی ہے۔
فاکس نیوز کے مطابق امریکی انتظامیہ کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی سیکیورٹی خدشات پر محفوظ رہائش گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسکاٹ بیسنٹ ایران پر تجارتی پابندیوں کے ذریعے اس کی مالیاتی سرگرمیاں محدود کرنے کی کوششیں جاری رکھیں گے اور ایرانی حکومت کی دھمکیوں سے رکنے والے نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





