پاکستان آئندہ سال ایف آئی ایچ نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان آئندہ سال ایف آئی ایچ نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوپاکستان ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
- تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام، ارکان پارلیمنٹ اور سابق اولمپینز نے شرکت۔
- طیب اکرام نے کہا کہ اسلام آباد واپس آکر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔
- ایف آئی ایچ کے صدر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ایڈہاک سسٹم کیوں چل رہا ہے، پاکستان میں ہاکی کے معاملات کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کے صدر طیب اکرام نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ سال ایف آئی ایچ نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا جس میں دنیا کی دس ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ پاکستان میں 22 سال بعد کسی بڑے عالمی ہاکی ایونٹ کا انعقاد ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے امید ہے کہ وہ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور مضبوط ہائی پرفارمنس اسٹرکچر کے قیام کے لیے کھیلوں کی الگ وزارت کی بحالی کے حوالے سے مثبت فیصلہ کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوپاکستان ہاکی فیڈریشن اور انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ، ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام، ارکان پارلیمنٹ اور سابق اولمپینز نے شرکت۔
طیب اکرام نے کہا کہ اسلام آباد واپس آکر انہیں بہت خوشی ہوئی ہے۔ مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان ہاکی کے حوالے سے حقائق پر مبنی سرجری کی ہے جبکہ ایڈہاک کے معاملے پر ان کے اپنے اوپر بھی تلوار لٹک رہی ہے۔
ایف آئی ایچ کے صدر کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ایڈہاک سسٹم کیوں چل رہا ہے، پاکستان میں ہاکی کے معاملات کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ملک میں کھیلوں کے انتظامی نظام کو مستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
طیب اکرام نے اعلان کیا کہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ آئندہ سال فروری میں لاہور میں منعقد ہوگا جس میں 10 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم کو ایف آئی ایچ کا ہائی پرفارمنس سینٹر بنایا جائے گا جبکہ مستقبل میں پاکستان کو مزید بین الاقوامی ہاکی ایونٹس کی میزبانی بھی ملے گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





