آئین کہتا ہے ایک وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کو اس طرح قید میں نہیں ڈال سکتے، علی ظفر

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آئین کہتا ہے ایک وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کو اس طرح قید میں نہیں ڈال سکتے، علی ظفر"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ جس طرح کےحالات ہیں ان میں پارلیمانی پارٹی کو کردار ادا کرنا ہے، پارلیمانی پارٹی کو بہت اہم فیصلے فوری کرنے ہیں، پارلیمانی پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت۔
- بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے پارلیمنٹیرینز ہی کوئی احتجاج ہو یا مذاکرات،اس میں شامل ہوتے ہیں، ضرورت ہے کہ ہمارے پارلیمنٹیرینز فیصلے کریں۔
- انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اسکی فیملی سمیت قوم کو انصاف ملنا چاہیے، نئے انتظامی یونٹس سے متعلق میرا واضح موقف ہےصوبے بننے چاہیے، صوبے اس وقت بننے چاہییں جب اتفاق رائے ہو، اس وقت اور بہت مسائل ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ آئین کہتا ہے ایک وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کو اس طرح قید میں نہیں ڈال سکتے، اس طرح وزیر اعلیٰ اور اسپیکر کو اٹھا کر نامعلوم نہیں بنا سکتے، آئین شکنی تو ہوگئی لیکن حکومت مزید آئین کی خلاف ورزی کررہی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر نے کہا کہ جس طرح کےحالات ہیں ان میں پارلیمانی پارٹی کو کردار ادا کرنا ہے، پارلیمانی پارٹی کو بہت اہم فیصلے فوری کرنے ہیں، پارلیمانی پارٹی کو مضبوط کرنے کی ضرورت۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے پارلیمنٹیرینز ہی کوئی احتجاج ہو یا مذاکرات،اس میں شامل ہوتے ہیں، ضرورت ہے کہ ہمارے پارلیمنٹیرینز فیصلے کریں، اس کا یہ مطلب نہیں کہ پولیٹیکل کمیٹی اور کور کمیٹی ختم ہوگئی، پولیٹیکل کمیٹی اور کور کمیٹی اپنی جگہ اچھا کام کر رہی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور اسکی فیملی سمیت قوم کو انصاف ملنا چاہیے، نئے انتظامی یونٹس سے متعلق میرا واضح موقف ہےصوبے بننے چاہیے، صوبے اس وقت بننے چاہییں جب اتفاق رائے ہو، اس وقت اور بہت مسائل ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



