آئی اے ای اے کی ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر تشویش

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "آئی اے ای اے کی ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر تشویش"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ویانا سے خبر ایجنسی کے مطابق آئی اے ای اے نے ایران سے متعلق خفیہ سہ ماہی رپورٹ رکن ممالک کو ارسال کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کا فقدان اور تنصیبات تک عدم رسائی تشویشناک ہے۔
- رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری معلومات تک رسائی میں تعطل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
- آئی اے ای اے رپورٹ کے مطابق بوشہر پاور پلانٹ کے علاوہ دیگر تنصیبات تک رسائی نہیں دی گئی۔
- رپورٹ کے مطابق اصفہان پلانٹ کے ڈیزائن سے متعلق معلومات کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے ایران کے افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کے فقدان پر اظہار تشویش کیا ہے۔
ویانا سے خبر ایجنسی کے مطابق آئی اے ای اے نے ایران سے متعلق خفیہ سہ ماہی رپورٹ رکن ممالک کو ارسال کر دی، جس میں کہا گیا ہے کہ ایرانی افزودہ یورینیم سے متعلق معلومات کا فقدان اور تنصیبات تک عدم رسائی تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری معلومات تک رسائی میں تعطل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔
آئی اے ای اے رپورٹ کے مطابق بوشہر پاور پلانٹ کے علاوہ دیگر تنصیبات تک رسائی نہیں دی گئی۔ ایرانی جوہری تنصیبات اور جوہری مواد کی صورتحال کی کوئی معلومات موصول نہیں ہوئیں، ایران نے اصفہان یورینیم افزودگی پلانٹ کا معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
رپورٹ کے مطابق اصفہان پلانٹ کے ڈیزائن سے متعلق معلومات کا جائزہ لینے کی اجازت نہیں دی گئی۔
آئی اے ای اے رپورٹ کے مطابق ایرانی جوہری پروگرام کی سرگرمیوں کے پرامن رہنے کا نتیجہ اخد کرنے سے قاصر ہیں، آئی اے ای اے کے لیے مزید تاخیر کے بغیر ایران میں تصدیقی سرگرمیاں انجام دینا ناگزیر ہے۔
سربراہ آئی اے ای اے رافیل گریسی نے ایران سے تعمیری تعاون کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آئی اے ای اے رپورٹ کے مطابق عالمی ایجسنی اصفہان پلانٹ کے درست محل وقوع اور اس میں موجود جوہری مواد سے لاعلم ہے۔
رافیل گریسی نے کہا کہ ایران جوہری معاملات سے متعلق سیف گارڈ ایشوز کے حل کے لیے تعاون سے گریزاں ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





