افغان تارکین وطن کو امریکا سے براستہ پاکستان واپس افغانستان بھیجنے کا منصوبہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "افغان تارکین وطن کو امریکا سے براستہ پاکستان واپس افغانستان بھیجنے کا منصوبہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایسے تارکین وطن کو پاکستان کے راستے واپس بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جنہیں امریکہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔
- ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام پر انسانی حقوق اور تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں (این جی اوز) نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
- ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے افغان تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے ابتدائی پروازیں لوزیانا سے پاکستان روانہ کیے جانے کا امکان ہے، جہاں پہنچنے کے بعد انہیں افغانستان منتقل کیا جائے گا، یہ کارروائی آج بروز پیر سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
- اس حوالے سے امریکی حکام نے افغان شہریوں کی ملک بدری سے متعلق معلومات عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں ظاہر کی ہیں۔
بین الاقوامی ڈیسک (واشنگٹن / لندن): واشنگٹن : امریکی انتظامیہ نے جرائم پیشہ افغان تارکین وطن کو پاکستان کے راستے ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایسے تارکین وطن کو پاکستان کے راستے واپس بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جنہیں امریکہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام پر انسانی حقوق اور تارکین وطن کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں (این جی اوز) نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ کیونکہ ان میں سے بعض افراد کو طالبان کی جانب سے انتقامی کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے افغان تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے ابتدائی پروازیں لوزیانا سے پاکستان روانہ کیے جانے کا امکان ہے، جہاں پہنچنے کے بعد انہیں افغانستان منتقل کیا جائے گا، یہ کارروائی آج بروز پیر سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے امریکی حکام نے افغان شہریوں کی ملک بدری سے متعلق معلومات عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں ظاہر کی ہیں۔ ورجینیا کی ایک وفاقی عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویز کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی کہ ایک افغان شہری کو لوزیانا کے شہر الیگزینڈریا سے پاکستان جانے والی خصوصی پرواز میں سوار کرنے کا منصوبہ تھا، جہاں سے اسے مزید افغانستان منتقل کیا جانا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ پہلے بھی ہزاروں تارکین وطن کو ان کے آبائی ممالک کے بجائے تیسرے ممالک منتقل کرچکی ہے۔ افغان شہریوں کے معاملے میں یہ اقدام اس لیے بھی حساس قرار دیا جارہا ہے کہ امریکا اور طالبان حکومت کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں۔
افغان باشندوں کی کراچی آمد، سندھ حکومت نے سخت فیصلہ کرلیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



