’انتہائی بُری کارکردگی‘، سینیٹر عبدل السید کا پیٹ ہیگستھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "’انتہائی بُری کارکردگی‘، سینیٹر عبدل السید کا پیٹ ہیگستھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب نیوز کے مطابق عبدل السید کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی اور وہ ناکام ٹھہری۔
- سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدل السید نے کہا کہ انہوں نے ایران جنگ کو غلط انداز میں ہینڈل کیا اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔
- ان کے مطابق ’آپ نے اب یہ عہدہ کیوں رکھا ہوا ہے، آپ اپنا کام ٹھیک نہیں کر رہے، اس لیے بہتر ہے کہ خود ہی استعفیٰ دے دیں بجائے اس کے کہ آپ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔
- عبدل السید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں روزمرہ زندگی کے اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں۔
اسلام آباد (قومی بیورو): امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں سینیٹر منتخب ہونے والے عبدل السید نے وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عبدل السید کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ ہوئی اور وہ ناکام ٹھہری۔
سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے عبدل السید نے کہا کہ انہوں نے ایران جنگ کو غلط انداز میں ہینڈل کیا اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے۔
ان کے مطابق ’آپ نے اب یہ عہدہ کیوں رکھا ہوا ہے، آپ اپنا کام ٹھیک نہیں کر رہے، اس لیے بہتر ہے کہ خود ہی استعفیٰ دے دیں بجائے اس کے کہ آپ کو عہدے سے ہٹایا جائے۔‘۔
عبدل السید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران جنگ کی وجہ سے امریکہ میں روزمرہ زندگی کے اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں۔
ان کے بقول مشی گن میں جہاں بھی وہ گئے، لوگوں سے سب سے بڑا سوال یہی تھا کہ گاڑی میں پیٹرول ڈلوانے پر 80 ڈالر خرچ کیوں ہو رہے ہیں اور گروسری سٹور سے ایک آدھا کلو قیمہ تک خریدنا مشکل کیوں ہو گیا ہے۔
انہوں نے ان تمام مسائل کی جنگ ایران کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس میں شامل ہی نہیں ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے ایران جنگ کو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور ہر لحاظ سے غلط قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
دوسری جانب وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے منگل کو پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے مواخذے کی کوشش کو مسترد کیا۔
انہوں نے مواخذے کی کوشش کو مذاق قرار دیتے ہوئے مسترد کیا تھا اور اور ایران جنگ سمیت صدر ٹرمپ کے دور میں ہونے والی فوجی کارروائیوں میں اپنی کارکردگی کا دفاع کیا۔
پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ’یہ سب ڈرامہ ہے اور ہر کوئی اس حقیقت کو جانتا ہے۔‘۔
انہوں نے اپنے خلاف الزامات کو جھوٹا پروپیگنڈا اور کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





