انسپکٹر جاوید ابڑو کے قاتلوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے: آئی جی سندھ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "انسپکٹر جاوید ابڑو کے قاتلوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے: آئی جی سندھ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان منطقی انجام تک پہنچیں گے۔
- آئی جی سندھ نے کہا کہ جاوید ابڑو قتل کیس کی تفتیش میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔
- جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے قتل کے واقعات میں 35 فیصد کمی آئی ہے۔
- آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ انسپکٹر جاوید ابڑو کے قاتلوں کو ملک اور صوبے میں چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔
شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان منطقی انجام تک پہنچیں گے۔ کیس کی تفتیش سی ٹی ڈی کرے گی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ جاوید ابڑو قتل کیس کی تفتیش میں کافی پیشرفت ہوئی ہے۔ ملزمان تک پہنچنے کے دوران جاوید ابڑو کے بھائی کے قتل کیس میں بھی مدد ملی ہے۔
جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے قتل کے واقعات میں 35 فیصد کمی آئی ہے۔ پولیس نے امن کے قیام کے لیے 1400 جانوں کی قربانی دی ہے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں بھی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





