ایرانی سکیورٹی چیف رضائی کی کریملن میں صدر پوٹن سے ملاقات

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایرانی سکیورٹی چیف رضائی کی کریملن میں صدر پوٹن سے ملاقات"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک پیغام بھی صدر پوٹن کو پہنچایا۔
- ملاقات کے بعد محسن رضائی نے کہا کہ صدر پوٹن کے ساتھ اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جنگ کے بعد کی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے انتظامات کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
- ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بدھ کو اپنے ایک تحریری بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کے سامنے جھکنے کی ''ذرا سی بھی خواہش‘‘ نہیں ہونا چاہیے۔
- امن کی کوششوں میں بنیادی توجہ آبنائے ہرمز کی مستقبل کی حیثیت، ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی، اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیوں اور تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کی بحالی پر مرکوز ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں محسن رضائی نے کہا کہ صدر پوٹن کے ساتھ اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جنگ کے بعد کی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے انتظامات کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق محسن رضائی نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک پیغام بھی صدر پوٹن کو پہنچایا۔
ملاقات کے بعد محسن رضائی نے کہا کہ صدر پوٹن کے ساتھ اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جنگ کے بعد کی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے انتظامات کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بدھ کو اپنے ایک تحریری بیان میں کہا تھا کہ امریکہ کے سامنے جھکنے کی ''ذرا سی بھی خواہش‘‘ نہیں ہونا چاہیے۔
امن کی کوششوں میں بنیادی توجہ آبنائے ہرمز کی مستقبل کی حیثیت، ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی، اسلامی جمہوریہ ایران پر پابندیوں اور تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق مذاکرات کی بحالی پر مرکوز ہے۔
ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے رواں ہفتے کہا تھا کہ امریکہ اور ایران دونوں کے درمیان اختلافات اب بھی بہت زیادہ ہیں۔
محسن رضائی نے مزید کہا، ''ہم نے انہیں بتایا ہے کہ سفارت کاری کے معاملے پر ہم نے امریکیوں کے سامنے سات شرائط پیش کی ہیں۔ جب تک وہ ہماری سات شرائط پر عمل درآمد نہیں کرتے، ہم نہ تو آبنائے ہرمز کھولیں گے اور نہ ہی مذاکرات کریں گے۔‘‘۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ جلد فیصلہ کریں گے کہ ایران کے خلاف جنگ دوبارہ شروع کی جائے یا نہیں۔
فروری میں امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ طور پر شروع کی گئی اس جنگ کا اعلان کردہ مقصد تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا تھا۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، ''کیا ہم ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مزید آگے بڑھنا چاہتے ہیں کہ ایسا دوبارہ کبھی نہ ہو؟‘‘۔
انہوں نے مزید کہا، ''اگر ممکن ہو تو میں باقی ملک کو تباہ کرنا پسند نہیں کروں گا، لیکن شاید مجھے ایسا کرنا پڑے۔ آپ کو جلد ہی معلوم ہو جائے گا۔‘‘۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیروں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ امریکہ ایران کے حوالے سے ''ہر وہ چیز حاصل کر چکا ہے جس پر ہم کنٹرول چاہتے تھے۔‘‘ انہوں نے کہا، ''اب ہم فیصلہ کریں گے۔‘‘۔
امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیئس نے ایک سرکردہ امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) ایران میں بڑے پیمانے پر ممکنہ فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے کی تیاریوں میں تیزی لا رہی ہے، تاہم اسے ابھی تک واشنگٹن سے کوئی نئے احکامات موصول نہیں ہوئے۔
ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق محسن رضائی نے کہا کہ صدر پوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران روس سے ایران تک گیس پائپ لائنوں کی تعمیر پر بھی بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد ایران کو اپنی گیس کی قلت دور کرنے کے ساتھ ساتھ روسی گیس ہمسایہ ممالک کو فروخت کرنے میں سہولت فراہم کرنا بھی ہے۔
ایران قدرتی گیس پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ اس کے باوجود طویل عرصے سے گیس کی قلت کا سامنا کر رہا ہے۔ فروری میں امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ کے باعث گیس کی قلت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
تہران کے مطابق جنگ کے شدید ترین مرحلے کے دوران، جو تقریباً 40 روز جاری رہا، دونوں ممالک نے ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جس میں قدرتی گیس کی ریفائنریاں بھی شامل تھیں۔
روس اور ایران دنیا کے ان ممالک میں شامل ہیں، جن پر سب سے زیادہ امریکی پابندیاں عائد ہیں۔ 2022 میں ماسکو کی جانب سے یوکرین پر بڑے پیمانے پر فوجی حملے کے آغاز کے بعد سے ماسکو اور تہران کے باہمی تعلقات مزید قریبی ہو چکے ہیں۔
ایران اور روس مغربی ممالک کے خلاف اتحاد بنانے کی کوشش میں! To view this video please enable JavaScript, and consider upgrading to a web browser that supports HTML5 video۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



