بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
بین الاقوامی5 دن پہلے•5 نومبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 3:52
🇬🇧 English

ایران کی مدد کرنے پر بھارتی اور ترک کمپنیوں پر امریکی پابندیاں

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
ایران کی مدد کرنے پر بھارتی اور ترک کمپنیوں پر امریکی پابندیاں
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایران کی مدد کرنے پر بھارتی اور ترک کمپنیوں پر امریکی پابندیاں"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • یہ پابندیاں ٹرمپ انتظامیہ کے ''آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ایران کی اپنا تیل فروخت کرنے اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ جنگ کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔
  • محکمہ خزانہ نے یہ نئی پابندیاں امریکی مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے ایک روز بعد جاری کیں۔
  • محکمہ خزانہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس کی کارروائیاں ایران کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں، جس کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر ریکارڈ حد تک کم سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایران میں افراط زر تقریباً 90 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔
  • امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بدھ کی کارروائی میں بھارت میں مقیم سنیل کمار شرما، ان کی اہلیہ جسپریت پریتی شاہد، ان کے کاروبار سے وابستہ دو دیگر بھارتی شہریوں اور شرما سے منسلک نو اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں امریکی محکمہ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پابندیاں اس لیے عائد کی گئی ہیں کہ ان افراد اور اداروں نے ایک ''وسیع مجرمانہ نیٹ ورک‘‘ قائم کر رکھا تھا۔

یہ پابندیاں ٹرمپ انتظامیہ کے ''آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ کا حصہ ہیں، جس کا مقصد ایران کی اپنا تیل فروخت کرنے اور امریکہ و اسرائیل کے ساتھ جنگ کے لیے مالی وسائل فراہم کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے۔

محکمہ خزانہ نے یہ نئی پابندیاں امریکی مڈ ٹرم الیکشن کے نتائج سامنے آنے کے ایک روز بعد جاری کیں۔ ان انتخابات میں ڈیموکریٹس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانگریس کے دونوں ایوانوں کا کنٹرول حاصل کر لیا۔ ووٹرز نے ایران جنگ اور امریکہ میں مہنگائی بڑھانے پر اس جنگ کے اثرات کے خلاف غصے کا اظہار کیا تھا۔

محکمہ خزانہ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس کی کارروائیاں ایران کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں، جس کے باعث ایرانی کرنسی کی قدر ریکارڈ حد تک کم سطح پر پہنچ گئی ہے اور ایران میں افراط زر تقریباً 90 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بدھ کی کارروائی میں بھارت میں مقیم سنیل کمار شرما، ان کی اہلیہ جسپریت پریتی شاہد، ان کے کاروبار سے وابستہ دو دیگر بھارتی شہریوں اور شرما سے منسلک نو اداروں کو نشانہ بنایا گیا۔

محکمہ خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان افراد اور اداروں نے ایک ''وسیع مجرمانہ نیٹ ورک‘‘ قائم کر رکھا تھا۔

بیان کے مطابق، ''ان کے طریقہ کار نے پابندیوں کی زد میں آنے والے ایسے بحری جہازوں کو جعلی پرچم اور سرٹیفیکیٹ فراہم کیے، جو ایرانی پٹرولیم کی نقل و حمل میں ملوث تھے، جن میں ایرانی فوج اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے استعمال ہونے والے جہاز بھی شامل تھے۔‘‘۔

جعلی پرچم اور سمندری سرٹیفیکیٹ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث جہازوں کو بین الاقوامی حفاظتی اور ماحولیاتی ضوابط سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔ لیکن ایسے جہازوں کے پاس نقصانات کی تلافی کے لیے بیمہ موجود نہیں ہوتا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر یہ جہاز کسی ملک کی سمندری حدود میں حادثے کا شکار ہوں، تو متعلقہ ملک کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول (او ایف اے سی) کے مطابق بھارت کے شہر چندی گڑھ میں مقیم سنیل کمار شرما اور جسپریت پریتی شاہد نے گیانا، ایسواتینی اور لاؤس سمیت مختلف ممالک کی نمائندگی کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے بحری جہازوں کے لیے پرچم اور سرٹیفیکیٹ جاری کیے۔

اس عمل کے ذریعے ایرانی فوج اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے استعمال ہونے والے جہازوں کو بین الاقوامی پابندیوں سے بچنے اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملی۔

شرما کے نیٹ ورک نے انٹرنیٹ ڈومینز خرید کر ویب سائٹس قائم کیں، جن پر دعویٰ کیا جاتا تھا کہ وہ ان ممالک کی جانب سے بحری جہازوں کو پرچم فراہم کرنے، سمندری عملے کی تربیت اور سرٹیفیکیٹ جاری کرنے، اور جہازوں کی درجہ بندی جیسی خدمات انجام دیتے ہیں۔

شرما اور ان کی اہلیہ نے بھارت میں قائم اداروں کے ایک نیٹ ورک کا بھی انتظام کیا، جسے جعلی بحری پرچم رجسٹریاں قائم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ ان اداروں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ترکی کی فوگو گراؤنڈ سروسز کمپنی نے ایران کی متعدد امریکی پابندیوں کا شکار فضائی کمپنیوں کو زمینی خدمات اور دیگر سہولتیں فراہم کیں، جو بدستور ترکی کے لیے پروازیں چلا رہی تھیں۔

ان کمپنیوں میں ایران ایئر ٹور، ساہا ایئرلائنز، تابان ایئرلائنز اور عطا ایئرلائنز شامل ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ کمپنی ایران کے شدید پابندیوں کا شکار فضائی شعبے کی مسلسل معاونت کر رہی تھی۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکی حکومت تہران کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا، ''ہم جانتے ہیں کہ آپ کہاں ہیں، اور جو لوگ ایرانی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، ہم ان پر پابندیاں عائد کریں گے، چاہے وہ زمینی، سمندری یا فضائی راستے سے ایسا کریں۔‘‘۔

ان پابندیوں کے تحت نامزد افراد کے امریکہ سے منسلک اثاثے منجمد کر دیے جاتے ہیں، ان کے ساتھ زیادہ تر کاروباری لین دین پر پابندی عائد ہوتی ہے اور یہ پابندیاں ان کمپنیوں پر بھی لاگو ہوتی ہیں جن میں نامزد افراد کی کم از کم 50 فیصد ملکیت ہو۔

امریکی اداروں کے علاوہ غیر ملکی کمپنیوں اور بینکوں کو بھی ان پابندیوں سے بچنے یا ان کی خلاف ورزی میں مدد دینے پر جرمانوں اور دیگر کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بھارت نے تاحال نئی پابندیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے روئٹرز کی جانب سے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•ابھی ابھی•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•ابھی ابھی•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•ابھی ابھی•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•31 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•31 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•31 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...