ایل پی جی بردار جہاز لنگر انداز، ایران بارڈر سے 100 سے زائد باؤزر 2 ہزار ٹن سے زائد گیس لے کر کراچی پہنچیں گے

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ایل پی جی بردار جہاز لنگر انداز، ایران بارڈر سے 100 سے زائد باؤزر 2 ہزار ٹن سے زائد گیس لے کر کراچی پہنچیں گے"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایل پی جی بردار جہاز ییلو اسٹون بحرین سے 4 ہزار میٹرک ٹن گیس لے کر پورٹ قاسم پہنچا، جس سے پٹرولیم گیس کی منتقلی شروع کر دی گئی۔
- دوسری جانب ایران سے بھی ایل پی جی کی درآمد میں تیزی آنے کا امکان۔
- پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق ایل پی جی کی درآمد گھریلو اور تجارتی صارفین کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی: پورٹ قاسم پر مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور رواں ہفتے پٹرولیم گیس بردار تیسرا جہاز بھی لنگر انداز ہو گیا۔
ایل پی جی بردار جہاز ییلو اسٹون بحرین سے 4 ہزار میٹرک ٹن گیس لے کر پورٹ قاسم پہنچا، جس سے پٹرولیم گیس کی منتقلی شروع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے 2 جہاز 7 ہزار ٹن سے زائد پٹرولیم گیس پورٹ قاسم پہنچا چکے ہیں۔
دوسری جانب ایران سے بھی ایل پی جی کی درآمد میں تیزی آنے کا امکان ہے۔ بارڈر سے اجازت ملنے کے بعد ایران سے 100 سے زائد باؤزرز کے ذریعے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار ٹن سے زائد پٹرولیم گیس کراچی پہنچنے کی توقع۔
پورٹ قاسم اتھارٹی کے مطابق ایل پی جی کی درآمد گھریلو اور تجارتی صارفین کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



