تھرپارکر ایمبولینس دھماکا، تحقیقاتی رپورٹ پر حکومت کا عدم اطمینان، دوبارہ انکوائری کا حکم

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "تھرپارکر ایمبولینس دھماکا، تحقیقاتی رپورٹ پر حکومت کا عدم اطمینان، دوبارہ انکوائری کا حکم"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ڈانو دھاندل ایمبولینس دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ سندھ حکومت کو ارسال کردی گئی۔
- انہوں نے واقعے کی دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ کمشنر میرپور خاص کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
- چیف سیکریٹری نے نئی کمیٹی کو 72 گھنٹوں میں دوبارہ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
- ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی واقعہ کی حتمی وجہ کا تعین نہ کرسکی تھی۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): حکومت سندھ نے تھرپارکر کے علاقے ڈانو دھاندل میں ہوئے ایمبولینس دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا۔
ڈانو دھاندل ایمبولینس دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ سندھ حکومت کو ارسال کردی گئی۔ چیف سیکریٹری سندھ نے تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے واقعے کی دوبارہ انکوائری کا حکم دے دیا جبکہ کمشنر میرپور خاص کی سربراہی میں 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
چیف سیکریٹری نے نئی کمیٹی کو 72 گھنٹوں میں دوبارہ تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی ہیلتھ کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی واقعہ کی حتمی وجہ کا تعین نہ کرسکی تھی۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ایمبولنس میں سلینڈر منتقلی کے دوران دھماکے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



