بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
کاروبار5 دن پہلے•5 نومبر 2026•وقت اشاعت: شام 6:16
🇬🇧 English

تین ارب ڈالر کا سعودی قرض ’رول اوور‘: دوست ممالک کے ڈیپازٹس پاکستانی معیشت کا اہم جزو کیوں بن گئے؟

حمزہ فاروقتجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگار
تین ارب ڈالر کا سعودی قرض ’رول اوور‘: دوست ممالک کے ڈیپازٹس پاکستانی معیشت کا اہم جزو کیوں بن گئے؟
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "تین ارب ڈالر کا سعودی قرض ’رول اوور‘: دوست ممالک کے ڈیپازٹس پاکستانی معیشت کا اہم جزو کیوں بن گئے؟"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • وزیر خزانہ نے پارلیمان میں میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب نے اس سال اپریل میں پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالر کو رول اوور کر دیا ہے۔
  • ان کا کہنا تھا کہ ’میری سعودی وزیر خزانہ سے بہت اچھی میٹنگ بھی ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ جس طرح کے ہمارے تعلقات ہیں، اس میں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
  • ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے مزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں اور ’ہمارے پاس تین ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے۔
  • وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے حال ہی میں بنکاک میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں کے موقع پر سعودی حکام کے ساتھ ملاقات میں انھوں نے پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی سہولت کو 2028 تک بڑھا دیا ہے۔

خلیج بیورو (ریاض / دبئی): پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں موجود اس کے تین ارب ڈالر کو ’مناسب مدت کے لیے رول اوور‘ کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے پارلیمان میں میڈیا کو بتایا کہ سعودی عرب نے اس سال اپریل میں پاکستان کو دیے گئے تین ارب ڈالر کو رول اوور کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میری سعودی وزیر خزانہ سے بہت اچھی میٹنگ بھی ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ جس طرح کے ہمارے تعلقات ہیں، اس میں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔‘۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے مزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں اور ’ہمارے پاس تین ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے۔‘۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ اس سے پہلے حال ہی میں بنکاک میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاسوں کے موقع پر سعودی حکام کے ساتھ ملاقات میں انھوں نے پانچ ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی سہولت کو 2028 تک بڑھا دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر خزانہ کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر میں سعودی عرب کی جانب سے رکھے گئے ڈیپازٹس کا رول اوور کوئی نئی بات نہیں کیونکہ ہر سال ایسی خبریں سننے میں آتی ہیں کہ سعودی عرب، چین اور دوسرے دوست ممالک نے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں رکھے گئے ڈیپازٹس کو رول اوور کر دیا ہے۔

تاہم اس سال کے شروع میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں رکھے گئے اپنے تین ارب ڈالر واپس مانگ لیے جس کے بعد پاکستان نے سعودی عرب سے تین ارب ڈالر لے کر اسے متحدہ عرب امارات کو واپس کر دیا تھا۔

پاکستان کے پاس اس وقت مجموعی طور پر 26.75 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس کے پاس 21.5 ارب ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5.2 ارب ڈالر کے ذخائر ہیں۔

تاہم سٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر میں ایک بڑا حصہ ان ڈیپازٹس کا ہے جو دوست ملکوں کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود 21.5 ارب ڈالر میں سے 12.7 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس ہیں جن میں سعودی عرب کی جانب سے دیے گئے آٹھ ارب ڈالر، چین کی جانب سے دیے گئے چار ارب ڈالر اور کویت کی جانب سے دیے گئے 70 کروڑ ڈالر ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے پاس موجود تین ارب ڈالر کا رول اوور کر دیا ہے جو اس سال اپریل میں دیے گئے تھے اور اس سے پہلے سعودی عرب پانچ ارب ڈالر کی سہولت بھی دے چکا ہے۔

انھوں نے کہا اس کا نفسیاتی اثر ایکسچینج ریٹ پر ہوتا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر معقول سطح پر موجود ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں دوست ملکوں کی جانب سے دیے گئے ڈیپازٹس زرمبادلہ ذخائر کا اہم حصہ ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کا آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بھی ہوا تھا۔

ڈاکٹر اشفاق نے بتایا کہ جب پاکستان موجودہ پروگرام کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات کر رہا تھا تو اس میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ اپنے دوست ملکوں سے یہ تحریری طور پر لکھوائے کہ وہ ان ڈیپازٹس کو رول اوور کریں گے تاکہ زرمبادلہ ذخائر ایک خاص سطح پر موجود رہیں۔

انھوں نے کہا کہ دوست ملکوں نے یہ لکھ کر دیا تو اس کے بعد رول اوور ہوتے رہتے ہیں اور اب تازہ پیش رفت میں سعودی عرب نے تین ارب ڈالر کو رول اوور کیا۔

تاہم انھوں نے کہا کہ یہ ملک اپنے ڈیپازٹس واپس بھی لے سکتے ہیں جیسے کہ متحدہ عرب امارات نے اس سال کے شروع میں اپنے تین ارب ڈالر واپس لیے تھے۔

دوست ملکوں کی جانب سے پاکستان کے پاس رکھے گئے ڈیپازٹس اور ان کا رول اوور اب پاکستان کی معیشت میں ایک معمول کی کارروائی بن چکی ہے۔

پاکستان کی معیشت میں ان ڈیپازٹس اور ان کی اہمیت کے بارے میں ڈاکٹر اشفاق کہتے ہیں کہ ان ڈیپازٹس کو ویسے تو معاشی پالیسی کا حصہ نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن اب نہ چاہتے ہوئے بھی ایک حصہ بن چکے ہیں تاکہ ملک کی زرمبادلہ ذخائر کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے گا۔

ان کے مطابق پاکستان کو بیلنس آف پیمنٹس کے شعبے میں قرض بھی ادا کرنے ہوتے ہیں اور درآمدات کے لیے بھی ڈالر کی ضرورت ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اصل میں برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری کسی ملک کی فارن ایکسچینج کمائی ہوتی ہے تاہم پاکستان کی برآمدات بڑھ نہیں سکیں اور ابھی تک 2016 اور 2017 کی سطح پر موجود ہیں۔ دوسری جانب غیر ملکی سرمایہ کاری بھی ایک ڈیڑھ ارب ہے جو پاکستان جیسے ملک کے لیے نہ ہونے کے برابر ہے۔

انھوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ملک میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر نے بیرونی فنانسنگ کے شعبے کو سنبھالا ہوا ہے اور دوسری جانب دوست ملکوں کے ڈیپازٹس کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر اس وقت معقول سطح پر موجود ہیں۔

انھوں نے کہا ’یہ ادھار مانگنے کا ایک مختلف طریقہ بن چکا ہے کہ جیسے کوئی بینک سے قرض نہ لے پائے تو پھر دوستوں سے قرض مانگتا ہے۔‘۔

مفتاح نے بتایا کہ ایکسپورٹ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے حالات اچھے نہیں ہیں کہ اس سے زرمبادلہ پاکستان میں لایا جا سکے اس لیے ڈیپازٹس کے ذریعے ان ذخائر کو سہارا دیا گیا ہے۔

پاکستان کو درآمدات، بیرونی قرض اور اس پر سود کی ادائیگی کے لیے ڈالروں کی ضرورت ہوتی ہے جس سے زرمبادلہ ذخائر پر دباؤ آتا ہے تاہم دوست ملکوں کے 12 ارب ڈالر سے زائد کے ڈیپازٹس نے فی الحال انھیں سہارا دیا ہوا ہے۔

تاہم ان ڈیپازٹس کی واپسی سے زرمبادلہ ذخائر پر ممکنہ اثرات کے بارے میں ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ اس سال کے شروع میں جب متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے تین ارب ڈالر واپس مانگے تھے تو پاکستان نے سعودی عرب سے تین ارب ڈالر لے کر اسے دیے تھے تاکہ زرمبادلہ ذخائر پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

انھوں نے کہا اگر یہ ڈیپازٹس واپس ہو جائیں تو لازمی طور پر اس کا نفسیاتی اثر پڑے گا اور ایکسچینج ریٹ پر دباؤ آ سکتا ہے۔

تاہم انھوں نے کہا کہ حکومتیں ایسی صورت میں انتظام کر لیتی ہیں جیسے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے تین ارب ڈالر کی واپسی کے وقت صورتِ حال کو سنبھال لیا تھا۔

مفتاح اسماعیل نے اس سلسلے میں کہا کہ ان ڈیپازٹس کی واپسی کی صورت میں ’اثرات تو لازمی مرتب ہوں گے کیونکہ پاکستان کے زرمبادلہ کی کمائی کے ذرائع جن میں برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری شامل ہیں ان کی صورتِ حال حوصلہ افزا نہیں ہے۔‘۔

پاکستان کے وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد سے جب رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اس پر بات کر چکے ہیں اور اسے ہی سرکاری موقف کے طور پر لیا جائے۔

نوٹ: نئی ایپ برطانیہ اور امریکہ میں دستیاب نہیں ہے اور اس کا انگریزی زبان میں ایڈیشن موجود نہیں۔

حمزہ فاروق

تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگار

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•3 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•3 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•3 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•34 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•34 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•34 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...