حنا جاوید کے ورثا کا تیسری بار پولیس تحقیقات پر عدم اعتماد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "حنا جاوید کے ورثا کا تیسری بار پولیس تحقیقات پر عدم اعتماد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس میں پیشرفت کے دوران مقتولہ کے ورثا نے مسلسل تیسری بار بھی پولیس کی تحقيقات پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی دوبارہ تحقیقات سے متعلق پولیس فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا۔
- مقتولہ کے بھائی فہد جاوید نے وزارتِ داخلہ کی قائمہ کمیٹی کو باضابطہ خط ارسال کر دیا، جس میں ورثا کی جانب سے کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا گیا ہے۔
- وزارتِ داخلہ نے کیس کی تحقیقات دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن سیف اللہ نے مقتولہ کے خاندان سے رابطہ کر کے انہیں دوبارہ تحقیقات کے لیے رسمی درخواست دینے کا کہا تھا۔
- تاہم ورثا اپنے پرانے مؤقف پر قائم ہیں اور صرف جوڈیشل کمیشن کے قائم ہونے تک مطمئن ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): راولپنڈی : حنا جاوید کے ورثا نے تیسری بار بھی پولیس تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں حنا جاوید قتل کیس میں پیشرفت کے دوران مقتولہ کے ورثا نے مسلسل تیسری بار بھی پولیس کی تحقيقات پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی دوبارہ تحقیقات سے متعلق پولیس فیصلے کو یکسر مسترد کر دیا۔
مقتولہ کے بھائی فہد جاوید نے وزارتِ داخلہ کی قائمہ کمیٹی کو باضابطہ خط ارسال کر دیا، جس میں ورثا کی جانب سے کیس کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ ایک بار پھر دہرایا گیا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے کیس کی تحقیقات دوسرے اضلاع میں منتقل کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن سیف اللہ نے مقتولہ کے خاندان سے رابطہ کر کے انہیں دوبارہ تحقیقات کے لیے رسمی درخواست دینے کا کہا تھا۔
تاہم ورثا اپنے پرانے مؤقف پر قائم ہیں اور صرف جوڈیشل کمیشن کے قائم ہونے تک مطمئن ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
قانون کے مطابق کیس کی تحقیقات کو صرف ایک یا دو بار ہی تبدیل کیا جا سکتا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بار بار عدم اعتماد اور انویسٹی گیشن ٹیموں کی تبدیلی سے قانونی ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ورثا کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے نئے مطالبات اور عدم اعتماد کے باعث اعلیٰ سطحی لیگل ٹیم نے آپس میں مشاورت شروع کر دی ہے تاکہ قانونی اور انتظامی حل نکالا جا سکے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



