خواتین کو فون پر بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "خواتین کو فون پر بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان گرفتار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس دوران اہلکاروں نے خواتین کو ہراساں کرنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
- ملزمان کی گرفتاری کیلیے لاہور اور اسلام آباد میں بیک وقت چھاپے مارے گئے، کارروائی کے دوران ملزمان کے موبائل فونز قبضے میں لے لیے گئے۔
- این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزم ذیشان نے نازیباً مواد اہل خانہ اور خواتین کو قابلِ اعتراض تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی دھمکی دے کرخاتون کو خوفزدہ کیا تھا۔
ملزمان کے موبائل فونز سے قابلِ اعتراض تصاویر، ویڈیوز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد بھی ہوگئے ہیں، ایک ملزم پر واٹس ایپ اور ٹک ٹاک کے ذریعے قابلِ اعتراض ویڈیوز بھیج کر بلیک میل کرنے کا الزام۔
دوسرے ملزم کے موبائل فون سے سوشل میڈیا پر طویل عرصے تک ہراساں کرنے کے شواہد ملے ہیں۔ تیسرے ملزم کے موبائل فون سے بھی قابلِ اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میلنگ کے شواہد برآمد ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔
ایجنسی حکام نے برآمد ہونے والے موبائل فونز کو فرانزک تجزیے کے لیے سیل کردیا ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



