خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کیسز میں اضافہ، 72 گھنٹوں کے دوران 4 نئے کیس رپورٹ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کیسز میں اضافہ، 72 گھنٹوں کے دوران 4 نئے کیس رپورٹ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- محکمہ صحت کے بیان کے مطابق نئے کیسز کے بعد خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 18 ہوگئی۔
- محکمہ صحت کے مطابق ایم پاکس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
- بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم پاکس ایک وائرل بیماری ہے، ایم پاکس کی علامات میں بخار، سر درد، جسم میں درد اور جلد پر دانے یا چھالے نکلنا شامل ہیں۔
پشاور (نمائندہ خصوصی): خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 72 گھنٹوں کے دوران ایم پاکس کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے بیان کے مطابق نئے کیسز کے بعد خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ پشاور میں سب سے زیادہ 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ایم پاکس سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم پاکس ایک وائرل بیماری ہے، ایم پاکس کی علامات میں بخار، سر درد، جسم میں درد اور جلد پر دانے یا چھالے نکلنا شامل ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے متاثرہ افراد سے قریبی رابطے سے گریز کرنا ضروری۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



