ریلوے کے کرایہ واپسی قوانین میں اہم تبدیلی، ڈیجیٹل نظام نافذ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ریلوے کے کرایہ واپسی قوانین میں اہم تبدیلی، ڈیجیٹل نظام نافذ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان ریلوے نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر مسافروں کو کرایہ واپس کرنے کے نئے ایس او پیز جاری کر دیے، جس کے مطابق ہائر کلاس کے بجائے لوئر کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں کا فرق واپس ملے گا، اے سی خراب ہونے یا پاور پلانٹ فیل ہونے پر مسافروں کو اضافی کرایہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
- پاکستان ریلوے نے کرایہ واپسی کے لیے ڈیجیٹل گارڈ سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے اور اس کے تحت کنڈکٹر گارڈ پی ڈی اے کے ذریعے ڈیجیٹل گارڈ سرٹیفکیٹ (CM-109) جاری کرے گا، کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدنے والے مسافر 7 روز کے اندر ریفنڈ حاصل کر سکیں گے۔
- نئے قوانین کے تحت ریفنڈ کے حصول کے لیے اصل ٹکٹ، گارڈ سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، آن لائن ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو کرایہ خودکار طریقے سے متعلقہ اکاؤنٹ، کارڈ یا ڈیجیٹل والیٹ میں واپس ملے گا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان ریلوے نے کرایہ واپسی کے قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے نیا ڈیجیٹل ریفنڈ نظام نافذ کر دیا اور مسافروں کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے ہیں۔
پاکستان ریلوے نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر مسافروں کو کرایہ واپس کرنے کے نئے ایس او پیز جاری کر دیے، جس کے مطابق ہائر کلاس کے بجائے لوئر کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں کا فرق واپس ملے گا، اے سی خراب ہونے یا پاور پلانٹ فیل ہونے پر مسافروں کو اضافی کرایہ واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان ریلوے نے کرایہ واپسی کے لیے ڈیجیٹل گارڈ سرٹیفکیٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے اور اس کے تحت کنڈکٹر گارڈ پی ڈی اے کے ذریعے ڈیجیٹل گارڈ سرٹیفکیٹ (CM-109) جاری کرے گا، کاؤنٹر سے ٹکٹ خریدنے والے مسافر 7 روز کے اندر ریفنڈ حاصل کر سکیں گے۔
نئے قوانین کے تحت ریفنڈ کے حصول کے لیے اصل ٹکٹ، گارڈ سرٹیفکیٹ اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، آن لائن ٹکٹ خریدنے والے مسافروں کو کرایہ خودکار طریقے سے متعلقہ اکاؤنٹ، کارڈ یا ڈیجیٹل والیٹ میں واپس ملے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





