سائبر حملے ٹیکنالوجی کی ناکامی نہیں ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے ہیں، بلال بن ثاقب

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سائبر حملے ٹیکنالوجی کی ناکامی نہیں ناقص سیکیورٹی کی وجہ سے ہیں، بلال بن ثاقب"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ذرائع کے مطابق وزیر مملکت اور چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب کا لمز میں منعقد ڈیجیٹل اثاثوں اور بینکاری کے مستقبل پر مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے سائبر حملوں پر گفتگو۔
- انہوں نے کہا کہ سائبر حملے ٹیکنالوجی کی ناکامی نہیں بلکہ سیکیورٹی پروٹوکول میں کمزوریوں کی وجہ سے ہیں جن کی نشاندہی ہونے کے بعد انہیں دور کرنا ضروری ہے۔
- انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے بینکوں اور ریگولیٹرز کو سائبر سیکیورٹی مزید مضبوط بنانا ہوگی، ملک کا ڈیجیٹل مالیاتی انفراسٹرکچر محفوظ، مستحکم اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔
- لال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی منظرنامے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے مالیاتی جدت اور جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی، پاکستان محض ٹیکنالوجی کا صارف بننے کے بجائے عالمی مالیاتی نظام کے نئے قواعد کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): وزیر مملکت اور چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ سائبر حملے ٹیکنالوجی کی ناکامی نہیں بلکہ سیکیورٹی پروٹوکول میں کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر مملکت اور چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب کا لمز میں منعقد ڈیجیٹل اثاثوں اور بینکاری کے مستقبل پر مکالمے سے خطاب کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے سائبر حملوں پر گفتگو۔
انہوں نے کہا کہ سائبر حملے ٹیکنالوجی کی ناکامی نہیں بلکہ سیکیورٹی پروٹوکول میں کمزوریوں کی وجہ سے ہیں جن کی نشاندہی ہونے کے بعد انہیں دور کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام کے تحفظ کے لیے بینکوں اور ریگولیٹرز کو سائبر سیکیورٹی مزید مضبوط بنانا ہوگی، ملک کا ڈیجیٹل مالیاتی انفراسٹرکچر محفوظ، مستحکم اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا چاہیے۔
لال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی منظرنامے میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے مالیاتی جدت اور جدید ٹیکنالوجی اپنانا ہوگی، پاکستان محض ٹیکنالوجی کا صارف بننے کے بجائے عالمی مالیاتی نظام کے نئے قواعد کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اثاثے اور بلاک چین ٹیکنالوجی پاکستان کے مالیاتی نظام میں انقلابی تبدیلی لا سکتے ہیں، بلاک چین ٹیکنالوجی کے امکانات بٹ کوائن اور کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ سے کہیں زیادہ وسیع ہیں جبکہ ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے مالیاتی شمولیت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو وسیع کیا جا سکتا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



