سعودی، چینی تعلقات کی مضبوطی: سعودی ولی عہد کا چین کے صدر کو پیغام

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی، چینی تعلقات کی مضبوطی: سعودی ولی عہد کا چین کے صدر کو پیغام"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایس پی اے کے مطابق یہ مکتوب سعودی عرب اور چین کے تعلقات، انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور سے متعلق ہے۔
- وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
- اس پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات کی گی ہے۔
- خبررساں ادارے روئٹرز نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا ’خلیجی خطہ ایک مرتبہ پھر جنگ اور امن کے درمیان ایک نازک موڑ پر ہے۔
بیجنگ (تزویراتی بیورو): سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو چین کے صدر شی جن پنگ کو ایک مکتوب بھیجا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یہ مکتوب سعودی عرب اور چین کے تعلقات، انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور سے متعلق ہے۔
وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
اس پیغام میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے کے طریقوں پر بات کی گی ہے۔
خبررساں ادارے روئٹرز نے چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا ’خلیجی خطہ ایک مرتبہ پھر جنگ اور امن کے درمیان ایک نازک موڑ پر ہے۔‘۔
چینی وزیر خارجہ نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ خطے میں توانانی کی ترسیل اور آبی گزر گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
ان کا کہنا تھا ’چین دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



