سعودی عرب: معمول سے زائد بارشوں کا امکان، کون سے علاقے زد میں آئیں گے؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی عرب: معمول سے زائد بارشوں کا امکان، کون سے علاقے زد میں آئیں گے؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر کا کہنا ہے نومبر میں حدود الشمالیہ، قصیم، ریاض، الشرقیہ اور مکہ ریجن کے کچھ علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔
- رپورٹس کے مطابق تبوک، الجوف، حائل، باحہ، عسیر اور جازان کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔
- رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں تین ماہ کے دوران اوسط درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
- ترجمان حسین القحطانی کے مطابق موسم کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ میں اس بات کے قوی اشارے ملے ہیں کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کے امکانات ہیں۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): ریاض: سعودی عرب میں نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی نے نومبر 2026 سے جنوری 2027 کے دوران مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اوسط درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیشنل سینٹر کا کہنا ہے نومبر میں حدود الشمالیہ، قصیم، ریاض، الشرقیہ اور مکہ ریجن کے کچھ علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔
رپورٹس کے مطابق تبوک، الجوف، حائل، باحہ، عسیر اور جازان کے بعض علاقوں میں درمیانے درجے سے موسلا دھار بارش کا قوی امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں تین ماہ کے دوران اوسط درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان حسین القحطانی کے مطابق موسم کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ میں اس بات کے قوی اشارے ملے ہیں کہ مملکت کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کے امکانات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق رواں ماہ موسمِ خزاں کا آخری مہینہ ہے۔ اس دوران مملکت کے بعض حصوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



