سعودی وزیر دفاع وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے، معاہدۂ مکہ کے رکن ممالک اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی وزیر دفاع وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے، معاہدۂ مکہ کے رکن ممالک اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر برائے عوامی سفارت کاری کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ان مذاکرات میں شرکت کی غرض سے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے تہران پہنچے۔
- ڈاکٹر رائد قرملی نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی کے ساتھ ہو رہے ہیں۔
- قرملی نے کہا کہ یہ دورہ مکہ معاہدے میں شامل ممالک کی جانب سے موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے اور مکالمے و سفارتی حل کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری کوششوں کا حصہ۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شامل ممالک کے نمائندوں اور ایرانی حکام کے درمیان پیر کو تہران میں مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر برائے عوامی سفارت کاری کے مطابق سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کے لیے ان مذاکرات میں شرکت کی غرض سے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے تہران پہنچے۔
ڈاکٹر رائد قرملی نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی کے ساتھ ہو رہے ہیں۔
قرملی نے کہا کہ یہ دورہ مکہ معاہدے میں شامل ممالک کی جانب سے موجودہ صورتحال میں کشیدگی کم کرنے اور مکالمے و سفارتی حل کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ قطر اور پاکستان کی جانب سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کی بھی حمایت کرتا۔
سعودی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع کا تہران کا دورہ ’مکالمے اور سفارتی حل کی حوصلہ افزائی‘ کے مقصد سے کیا جا رہا۔
بیان میں کہا گیا کہ مملکت اس بات کی اہمیت پر زور دیتی ہے کہ ’مذاکرات کے ذرائع کھلے رکھے جائیں تاکہ خطے میں دوبارہ فوجی کشیدگی کو روکا جا سکے۔‘۔
بیان کے مطابق ’مملکت خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے اور خطے اور دنیا میں امن کے فروغ کے لیے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے میں مکہ معاہدے کے رکن ممالک کے کلیدی کردار کی توثیق کرتی ہے۔‘۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



