سندھ حکومت کا بڑا اقدام! اسکول وینز پر نئی پابندی عائد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سندھ حکومت کا بڑا اقدام! اسکول وینز پر نئی پابندی عائد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق طلبہ کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت نے اسکول وینز کے حوالے سے سخت حفاظتی ہدایات جاری کردیں، گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز نصب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
- وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
- ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ بعض اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز نصب ہیں، جبکہ بعض گاڑیوں میں بوتلوں اور کین کے ذریعے براہ راست انجن کو پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے، جو آگ لگنے اور دھماکے جیسے حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
- ہدایت نامے کے مطابق اسکول وینز میں مقررہ فیول ٹینک کے علاوہ بوتلوں اور کین سے پیٹرول فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام گاڑیوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا مؤثر فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی : بچوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اسکول وینز میں سی این جی، ایل پی جی سلنڈرز پر پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق طلبہ کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے سندھ حکومت نے اسکول وینز کے حوالے سے سخت حفاظتی ہدایات جاری کردیں، گاڑیوں میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز نصب کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایات پر ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے سندھ بھر کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ بعض اسکول وینز میں سی این جی اور ایل پی جی سلنڈرز نصب ہیں، جبکہ بعض گاڑیوں میں بوتلوں اور کین کے ذریعے براہ راست انجن کو پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے، جو آگ لگنے اور دھماکے جیسے حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔
ہدایت نامے کے مطابق اسکول وینز میں مقررہ فیول ٹینک کے علاوہ بوتلوں اور کین سے پیٹرول فراہم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، تمام گاڑیوں کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کا مؤثر فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ گاڑیوں میں مقررہ نشستوں سے زائد طلبہ کو بٹھانے، فٹ بورڈ پر کھڑا کرنے یا لٹکا کر سفر کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈائریکٹوریٹ نے واضح کیا ہے کہ حفاظتی ہدایات کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے کر قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



