شاداب خان اور شاہین آفریدی کی آئی سی سی رینکنگ میں ترقی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شاداب خان اور شاہین آفریدی کی آئی سی سی رینکنگ میں ترقی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
- آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے جب کہ ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔
- سری لنکا، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری تین ملکی سیریز میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیٹر شاداب خان نے نا قابل شکست سنچری۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی (29 اکتوبر 2026): ٹرائی نیشن سیریز میں شاندار کارکردگی پر قومی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور آل راؤنڈر شاداب خان کی آئی سی سی رینکنگ میں ترقی ہو گئی۔
آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ پاکستان میں جاری ٹرائی نیشن سیریز میں قومی ٹیم کی زبردست کارکردگی کے باعث ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بولر رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے جب کہ ہارا ہوا میچ جتوانے والے آل راؤنڈر شاداب خان نے سنچری کی بدولت ریکنگ میں اونچی چھلانگ لگائی۔
آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل پہلے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے جب کہ ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔
سری لنکا، انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری تین ملکی سیریز میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے خلاف جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بیٹر شاداب خان نے نا قابل شکست سنچری اننگ کی بدولت رینکنگ میں 32 درجے کی اونچی چھلانگ لگائی ہے جس کے بعد وہ 92 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
تاہم اسی سیریز میں بیٹنگ میں ناکامی پر قومی ٹیسٹ کپتان اسٹار بیٹر بابراعظم 2 درجے تنزلی کے بعد 9 ویں جب کہ سلمان علی آغا ایک درجے تنزلی کے بعد 13 اور فخر زمان 2 درجے تنزلی کے بعد 46 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج نے پاکستان کے ابرار احمد کو تیسرے نمبر پر کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی جاری ٹرائی نیشن سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔تے ہوئے دو درجے ترقی کے ساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ عرفات منہاس نے بھی 6 وکٹوں کی کارکردگی پر 15 درجے کی ترقی پاتے ہوئے 68 ویں پوزیشن پا لی ہے۔ تاہم حارث رؤف کی 9 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ رینکنگ میں 29 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے آلراؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ پہلے اور زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے کھلاڑی ہیں جبکہ محمد نبی 5 درجے ترقی کی بدولت تیسرے نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی آل راؤنڈرز کی فہرست میں شاداب خان 17 درجے ترقی پاتے ہوئے 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی ’’150‘‘ ویں سالگرہ پر 3 پاکستانی کپتان بھی مدعو۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



