شاہین آفریدی ٹاپ فائیو میں شامل، فخر اور حارث کی رینکنگ میں ترقی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "شاہین آفریدی ٹاپ فائیو میں شامل، فخر اور حارث کی رینکنگ میں ترقی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سہ فریقی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی، بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے ون ڈے رینکنگ میں اپنی پوزیشنیں بہتر کرلی ہیں۔
- بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم 661 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ سلمان علی آغا 622 پوائنٹس کے ساتھ 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔
- فخر زمان نے 99 گیندوں پر 127 رنز بنائے (جس میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے) اب وہ 9 درجے ترقی کر کے 548 پوائنٹس کے ساتھ 37ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
- محمد رضوان جو فی الحال پاکستان کی کسی بھی فارمیٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں وہ 2 درجے تنزلی کے بعد 532 پوائنٹس کے ساتھ 44ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی ترقی ہوئی ہے۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سہ فریقی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی، بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان اور فاسٹ بولر حارث رؤف نے ون ڈے رینکنگ میں اپنی پوزیشنیں بہتر کرلی ہیں۔
بیٹرز رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم 661 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر برقرار ہیں جبکہ سلمان علی آغا 622 پوائنٹس کے ساتھ 13ویں نمبر پر موجود ہیں۔
فخر زمان نے 99 گیندوں پر 127 رنز بنائے (جس میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے) اب وہ 9 درجے ترقی کر کے 548 پوائنٹس کے ساتھ 37ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
محمد رضوان جو فی الحال پاکستان کی کسی بھی فارمیٹ کی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں وہ 2 درجے تنزلی کے بعد 532 پوائنٹس کے ساتھ 44ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ صائم ایوب 4 درجے نیچے گر کر 468 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ 68ویں نمبر پر ہیں جبکہ شاداب خان ایک درجہ تنزلی کے بعد 398 پوائنٹس کے ساتھ 93ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
یہ پڑھیں: بابر اعظم کو امپائر نے غلط آؤٹ دے دیا، ویڈیو وائرل۔
بھارت کے شبمن گل 841 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بلے بازوں کی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں، ان کے بعد نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تجربہ کار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے بولرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے اسپنر ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد 642 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ افغانستان کے راشد خان بدستور سرفہرست ہیں اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
شاہین آفریدی نے ون ڈے سہ فریقی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میچوں میں 5.18 کی اکانومی ریٹ سے 10 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت وہ ایک درجہ ترقی کر کے 621 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
حارث رؤف نے بھی نمایاں پیش رفت کی ہے اور 5 درجے ترقی کر کے 540 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں نمبر پر آ گئے ہیں، رؤف نے حال ہی میں ختم ہونے والی سہ فریقی سیریز کے 5 میچوں میں 6.13 کی اکانومی ریٹ سے 7 وکٹیں حاصل کیں۔
عرفات منہاس نے سب سے بڑی چھلانگ لگائی ہے اور 143 پوائنٹس کے ساتھ 36 درجے ترقی کر کے 33 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
طارق محمود چوہدری
سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



