علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کے جیل میں پڑا ہے: سلمان اکرم راجہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کے جیل میں پڑا ہے: سلمان اکرم راجہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ایک بار پھر عدالت میں انصاف لینے آئے ہیں۔
- انہوں نے کہا ہے کہ آج کہنے پر مجبور ہیں کہ یہ عمارتیں، یہ قانون ایک جھانسہ ہے، اگر یہ سب مل کر ایک قیدی تک رسائی نہیں دلوا سکتے تو ان کا کیا فائدہ ہے؟
- سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس عدالتوں کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
- سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق ہیں مگر وہ حقوق آج کہاں ہیں؟ بغیر جرم کے کالے قانون کے تحت بے گناہ بھی مجرم ہیں، ہم عدالتوں میں اس لیے آتے ہیں کہ قوم کو جھنجھوڑتے رہیں، 26 ویں آئینی کے ترمیم کے تحت سب آزادیاں ختم ہو چکی ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کے جیل میں پڑا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ایک بار پھر عدالت میں انصاف لینے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج کہنے پر مجبور ہیں کہ یہ عمارتیں، یہ قانون ایک جھانسہ ہے، اگر یہ سب مل کر ایک قیدی تک رسائی نہیں دلوا سکتے تو ان کا کیا فائدہ ہے؟
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس عدالتوں کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق ہیں مگر وہ حقوق آج کہاں ہیں؟ بغیر جرم کے کالے قانون کے تحت بے گناہ بھی مجرم ہیں، ہم عدالتوں میں اس لیے آتے ہیں کہ قوم کو جھنجھوڑتے رہیں، 26 ویں آئینی کے ترمیم کے تحت سب آزادیاں ختم ہو چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی سے ملاقات کے بغیر 28 ویں ترمیم سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس ملک سے باہر ہیں، ان سے ہمارا رابطہ نہیں، پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
مریم نقوی
خصوصی نمائندہ برائے سائنس و آئی ٹیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



