محمد عامر نے آئی پی ایل میں شرکت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "محمد عامر نے آئی پی ایل میں شرکت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ برطانوی شہری کی حیثیت سے آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں۔
- عامر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور رواں سال مئی میں برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہری بن گئے تھے۔
- یہ پڑھیں: محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرا لی۔
- 34 سالہ عامر جو فرنچائز کرکٹ لیگز میں بھی شرکت کرتے ہیں، انہوں نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے ڈرافٹ کے لیے برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کرائی ہے اور یہ ڈرافٹ منگل کو دبئی میں منعقد ہونا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ برطانوی شہری کی حیثیت سے آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں۔
عامر نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں اور رواں سال مئی میں برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد برطانوی شہری بن گئے تھے۔
یہ پڑھیں: محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ کے لیے رجسٹریشن کرا لی۔
34 سالہ عامر جو فرنچائز کرکٹ لیگز میں بھی شرکت کرتے ہیں، انہوں نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے ڈرافٹ کے لیے برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کرائی ہے اور یہ ڈرافٹ منگل کو دبئی میں منعقد ہونا ہے۔
انہیں اے پی ایل پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ نے رجسٹریشن کا حوالہ دیتے ہوئے یہ خبر شائع کی تھی کہ فاسٹ بولر 16 دسمبر کو گوا میں ہونے والی آئی پی ایل میں بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
رپورٹ میں اس دعوے کی تائید کے لیے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کی مثال دی گئی جنہوں نے ٹورنامنٹ میں پاکستانی شہریوں کی شرکت پر پابندی کے باوجود 2012 سے 2015 کے درمیان کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی۔
تاہم اب فاسٹ بولر نے ان قیاس آرائیوں کو فوری طور پر مسترد کر دیا ہے کہ وہ برطانوی شہری کی حیثیت سے آئی پی ایل نیلامی کے لیے رجسٹریشن کرائیں گے، اور انہوں نے ان خبروں کو "جعلی قرار دیا ہے۔
عامر نے لکھا کہ یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ آئی پی ایل کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر درست نہیں ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



