مرغیوں کی بہتر افزائش، پولٹری فارمز کے لیے بڑا منصوبہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مرغیوں کی بہتر افزائش، پولٹری فارمز کے لیے بڑا منصوبہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اس حوالے سے پاکستان اور آئی سی اے آر ایس کے درمیان پولٹری کے شعبے میں ’اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس‘جراثیم کش ادویات کے خلاف مزاحمت سے نمٹنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
- وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور ڈنمارک کی انٹرنیشنل سینٹر فار اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس سلوشنز (آئی سی اے آر ایس) کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پولٹری فارمز میں اینٹی۔
- اس منصوبے کے لیے 5 لاکھ 40 ہزار 855 امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ تحقیق کی قیادت یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کرے گی اور پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی اس میں تعاون کرے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): اسلام آباد : پاکستان میں پولٹری کے شعبے میں اینٹی بائیوٹکس کے بے دریغ استعمال اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی اینٹی مائکروبیل مزاحمت کو کنٹرول کرنے کے لیے متبادل طریقوں کو آزمایا جارہا۔
اس حوالے سے پاکستان اور آئی سی اے آر ایس کے درمیان پولٹری کے شعبے میں ’اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس‘جراثیم کش ادویات کے خلاف مزاحمت سے نمٹنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور ڈنمارک کی انٹرنیشنل سینٹر فار اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس سلوشنز (آئی سی اے آر ایس) کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت پولٹری فارمز میں اینٹی بایوٹکس کے متبادل کی افادیت جانچنے کے لیے 3 سالہ تحقیقی منصوبہ شروع کیا جائے۔
اس منصوبے کے لیے 5 لاکھ 40 ہزار 855 امریکی ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی، جبکہ تحقیق کی قیادت یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کرے گی اور پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی اس میں تعاون کرے۔
منصوبے کے تحت 30 پولٹری فارمز پر اینٹی بایوٹکس کے متبادل کے طور پر نامیاتی تیزاب (آرگینک ایسڈز) کی آزمائش کی جائے گی۔ تحقیق میں 15 فارمز کو متبادل طریقہ علاج فراہم کیا جائے گا جبکہ دیگر 15 فارمز کو بطور کنٹرول گروپ شامل کیا جائے۔
منصوبے کا ہدف اینٹی مائیکروبیل ادویات کے استعمال میں کم از کم 20 فیصد کمی لانا ہے، تاہم اس دوران پولٹری کی پیداوار متاثر نہ ہونے کو بھی یقینی بنایا جائے۔
معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ پاکستان میں تحقیقی صلاحیت کو بہتر بنانے، اینٹی بایوٹکس کے ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے اور مویشیوں و پولٹری کے شعبے میں مزید بین الاقوامی تعاون کی راہ ہموار کرے گا۔ تقریب سے آئی سی اے آر ایس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیلے اینگسلنڈ کراؤپ نے بھی خطاب کیا۔
پاکستانی پولٹری فارمز کی مرغیاں انسانی صحت کیلیے کس طرح خطرناک؟
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



