مسابقتی ایل پی جی پالیسی؛ خریداری کیلئے عالمی ٹینڈرز جاری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مسابقتی ایل پی جی پالیسی؛ خریداری کیلئے عالمی ٹینڈرز جاری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ سرکاری توانائی کمپنیوں کی جانب سے 70 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے، درآمدی ایل پی جی کے جہاز آئندہ 2 ہفتوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔
- انڈسٹری ذرائع کا کہنا تھا کہ درآمدی ایل پی جی کی آمد سے سردیوں میں سپلائی مستحکم ہونے اور قلت کا خدشہ کم ہونے کی توقع ہے، مسابقتی ایل پی جی پالیسی کے تحت مارکیٹ میں رسد بڑھانے اور بلیک مارکیٹنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
- ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کی ذیلی کمپنی ایس ایل ایل نے انٹرنیشنل اسپاٹ مارکیٹ سے ایل پی جی خریداری کے ٹینڈرز جاری کیے، ایل پی جی کی خریداری کے لیے 20 ہزار اور 50 ہزار میٹرک ٹن کے 2 علیحدہ ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں، پی ایس او، سوئی سدرن اور پارکو بھی عالمی مارکیٹ سے ایل پی جی درآمد کریں گے۔
- انڈسٹری ذرائع نے کہا کہ موجودہ عالمی نرخوں کے مطابق درآمدی ایل پی جی پاکستان پہنچ کر 450 روپے فی کلو پڑنے کا تخمینہ ہے، معمولی مارجن کے ساتھ درآمدی ایل پی جی صارفین کو تقریباً 460 روپے فی کلو فراہم کی جا سکے گی، سرکاری توانائی کمپنیوں کو درآمدی ایل پی جی کے نرخ مقرر کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): کراچی میں مسابقتی ایل پی جی پالیسی پر عمل درآمد کا آغاز کردیا گیا اور سرکاری توانائی کمپنیوں نے ایل پی جی کی خریداری کے لیے عالمی ٹینڈرز جاری کر دیے گئے۔
انڈسٹری ذرائع نے بتایا کہ سرکاری توانائی کمپنیوں کی جانب سے 70 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے، درآمدی ایل پی جی کے جہاز آئندہ 2 ہفتوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا تھا کہ درآمدی ایل پی جی کی آمد سے سردیوں میں سپلائی مستحکم ہونے اور قلت کا خدشہ کم ہونے کی توقع ہے، مسابقتی ایل پی جی پالیسی کے تحت مارکیٹ میں رسد بڑھانے اور بلیک مارکیٹنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کی ذیلی کمپنی ایس ایل ایل نے انٹرنیشنل اسپاٹ مارکیٹ سے ایل پی جی خریداری کے ٹینڈرز جاری کیے، ایل پی جی کی خریداری کے لیے 20 ہزار اور 50 ہزار میٹرک ٹن کے 2 علیحدہ ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں، پی ایس او، سوئی سدرن اور پارکو بھی عالمی مارکیٹ سے ایل پی جی درآمد کریں گے۔
انڈسٹری ذرائع نے کہا کہ موجودہ عالمی نرخوں کے مطابق درآمدی ایل پی جی پاکستان پہنچ کر 450 روپے فی کلو پڑنے کا تخمینہ ہے، معمولی مارجن کے ساتھ درآمدی ایل پی جی صارفین کو تقریباً 460 روپے فی کلو فراہم کی جا سکے گی، سرکاری توانائی کمپنیوں کو درآمدی ایل پی جی کے نرخ مقرر کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔
انڈسٹری ذرائع کا کہنا تھا کہ درآمدی ایل پی جی کی فروخت کا مقصد کاروباری منافع کے بجائے مارکیٹ میں مسابقت اور قیمتوں کو کم کرنا ہے، ملک میں اس وقت ایل پی جی 530 سے 630 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، سرکاری کمپنیوں کی درآمدی ایل پی جی موجودہ مارکیٹ نرخوں سے 70 سے 130 روپے فی کلو سستی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





