جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "جماعت اسلامی کا 29 نومبر کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے، 22 نومبر کو کوئٹہ میں بھی بڑا جلسہ ہوگا، پھر کے پی کے اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے۔
- انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، حکومت نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کو ریلیف دیا جارہا ہے، 800 سی سی گاڑیوں کے ساتھ 1300 سی سی گاڑیوں کو بھی پیٹرول پر ریلیف دیا جائے، ٹریکٹر اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ریلیف ملنا چاہئے۔
- انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے 9 ادوار ہوچکے ہیں، حکومت نے لیوی سے متعلق بتایا کہ یہ آئی ایم ایف کا مسئلہ ہے، ہم نے لیوی کے خاتمے کے لیے واضح تجاویز پیش کی ہیں، ہم کہتے ہیں کہ حکومت بڑی گاڑیوں پر امپورٹ ٹیکس بڑھائے اورلیوی بھی ان گاڑیوں پر منتقل کردے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی احتجاج سے دستبردار نہیں ہوئی، ہمارا مطالبہ ہے لیوی ختم ہونی چاہئے، 29 نومبر کو مینار پاکستان پر بڑا جلسہ کریں گے۔
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاج اور مذاکرات ساتھ ساتھ چلیں گے، 22 نومبر کو کوئٹہ میں بھی بڑا جلسہ ہوگا، پھر کے پی کے اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے، جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جو جدوجہد کی اس کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، جماعت اسلامی کا دباؤ نہ ہوتا تو حکومت ریلیف نہ دیتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، حکومت نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کو ریلیف دیا جارہا ہے، 800 سی سی گاڑیوں کے ساتھ 1300 سی سی گاڑیوں کو بھی پیٹرول پر ریلیف دیا جائے، ٹریکٹر اور پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو ریلیف ملنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کے 9 ادوار ہوچکے ہیں، حکومت نے لیوی سے متعلق بتایا کہ یہ آئی ایم ایف کا مسئلہ ہے، ہم نے لیوی کے خاتمے کے لیے واضح تجاویز پیش کی ہیں، ہم کہتے ہیں کہ حکومت بڑی گاڑیوں پر امپورٹ ٹیکس بڑھائے اورلیوی بھی ان گاڑیوں پر منتقل کردے۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 1000 روپے تک جانے کا عندیہ دیا تھا مگر جماعت اسلامی کی کوششوں سے قیمتوں کی کمی ہونا شروع ہوئی۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





