مشرق وسطیٰ کو نئے تنازعات سے بچانا اولین ترجیح ہے: چینی حکام

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "مشرق وسطیٰ کو نئے تنازعات سے بچانا اولین ترجیح ہے: چینی حکام"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دو روز قبل ایک بار پھر صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو حملوں کی دھمکی دیے جانے کے بعد بیجنگ نے تنازع کے حل کے حوالے سے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
- چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ’سب سے اولین ترجیح مشرق وسطیٰ میں جنگ کو پھر سے شروع ہونے سے روکنا ہے کیونکہ اس سے خطے کے عوام کے لیے تباہی آئے گی۔
- ان کا مزید کہنا تھا کہ بیجنگ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے ذریعے تنازعات حل کرنے کی حمایت کرے گا جبکہ یمن کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے علاوہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے بھی ایک مناسب اور جامع حل تک پہنچنے میں مدد دے گا۔
- ایران کے اہم اقتصادی شراکت دار چین کے حکام نے پیر کو بیجنگ میں سعودی، عمانی اور ایرانی حکام کے ساتھ یکے بعد دیگرے ملاقاتیں کیں اور فریقوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): چین کے حکام نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دوبارہ جنگ شروع ہونے سے روکنا سفارتی کوششوں میں اولین ترجیح ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دو روز قبل ایک بار پھر صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کو حملوں کی دھمکی دیے جانے کے بعد بیجنگ نے تنازع کے حل کے حوالے سے کوششیں تیز کر دی ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ’سب سے اولین ترجیح مشرق وسطیٰ میں جنگ کو پھر سے شروع ہونے سے روکنا ہے کیونکہ اس سے خطے کے عوام کے لیے تباہی آئے گی۔‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیجنگ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے ذریعے تنازعات حل کرنے کی حمایت کرے گا جبکہ یمن کے مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کے علاوہ آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے بھی ایک مناسب اور جامع حل تک پہنچنے میں مدد دے گا۔‘۔
ایران کے اہم اقتصادی شراکت دار چین کے حکام نے پیر کو بیجنگ میں سعودی، عمانی اور ایرانی حکام کے ساتھ یکے بعد دیگرے ملاقاتیں کیں اور فریقوں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے سعودی قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان اور ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری کنی سے الگ الگ ملاقاتوں میں بحری راستوں کے تحفظ اور تنازعات کے حل کے لیے افہام و تفہم کا راستہ اپنانے پر زور دیا۔
اسی طرح چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی رواں ہفتے بیجنگ میں عمان کے سلطان سے ملاقات کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کو بڑی طاقتوں کی کشمکش کا میدان نہیں بننا چاہیے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بریفنگ میں بتایا کہ رواں ماہ کے آخر میں بیجنگ اپنا مشرق وسطیٰ کا خصوصی ایلچی ایران، عمان اور سعودی عرب بھیجے گا۔
بیان کے مطابق ان دوروں کا مقصد ’مذاکرات کے ذریعے امن کو فروغ دینا اور کشیدگی کم کرنا ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



