بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
پنجاب•27 اکتوبر 2026•وقت اشاعت: دوپہر 1:16
🇬🇧 English

ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں

ڈاکٹر عاصم رضاایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور
ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ولیم گیمبورگ اور ’سُر تال اکیڈمی‘: لاہور کے کم عمر موسیقار جن کی ویڈیوز انڈیا میں بھی وائرل ہو رہی ہیں"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • بچے پورے جوش سے یہ گیت گا رہے ہیں جبکہ ان کے درمیان بیٹھے ایک غیر ملکی نوجوان موسیقی کے سُروں میں کھوئے دکھائی دیتے ہیں، لے کے ساتھ ان کا سر مسلسل جنبش میں۔
  • پنجابی گانے کے ان بولوں کا مطلب ہے کہ ’آپ تو ستاروں سے بھی خوب صورت ہیں، آپ کا کوئی جوڑ نہیں۔
  • مختصر دورانیے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی۔

لاہور (بیورو رپورٹ): ’تو تے تاریاں تو وی سوہنا ایں ۔۔۔ تیرے ورگا کوئی ناں ہونا اے۔‘۔

بچے پورے جوش سے یہ گیت گا رہے ہیں جبکہ ان کے درمیان بیٹھے ایک غیر ملکی نوجوان موسیقی کے سُروں میں کھوئے دکھائی دیتے ہیں، لے کے ساتھ ان کا سر مسلسل جنبش میں ہے، اور جیسے جیسے دھن تیز ہوتی ہے، وہ بے اختیار تالیاں بجانے لگتے ہیں۔

پنجابی گانے کے ان بولوں کا مطلب ہے کہ ’آپ تو ستاروں سے بھی خوب صورت ہیں، آپ کا کوئی جوڑ نہیں۔‘۔

مختصر دورانیے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی۔

انسٹاگرام پر 90 لاکھ کے قریب افراد اسے دیکھ چکے ہیں، جبکہ ویڈیو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی وسیع پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے اور اس پر بڑی تعداد میں صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔

بہت سے صارفین نے خاص طور پر بچوں کی گائیکی، ان کے اعتماد اور ویڈیو میں دکھائی دینے والی خوشگوار فضا کو سراہا۔

یہ ویڈیو پاکستان کے شہر لاہور میں ریکارڈ کی گئی ہے اور ان بچوں کے درمیان بیٹھے غیر ملکی ولیم گیمبورگ ہیں۔

ولیم کا تعلق ناروے سے ہے اور وہ سوشل میڈیا پر مواد تخلق کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد دو لاکھ کے قریب ہے، جبکہ ٹک ٹاک پر ساڑھے پانچ لاکھ کے قریب افراد انھیں فالو کرتے ہیں۔

جب انھوں نے یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر شیئر کی اسے بہت مقبولیت ملی۔

ویڈیو میں نظر آنے والے بچوں کا تعلق سُر تال میوزک اکیڈمی سے ہے، جو لاہور میں قائم موسیقی کا ایک ادارہ۔

موسیقی کے ذریعے سماجی تبدیلی کے لیے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ’پلیئنگ فار چینج فاؤنڈیشن‘ کی ویب سائٹ پر درج تعارف کے مطابق اس اکیڈمی کی بنیاد 2019 میں موسیقار اور موسیقی کے محقق ضیا الحق نے رکھی تھی جس کا مقصد ’نوجوان فنکاروں کی نئی نسل تیار کرنا‘ اور کم وسائل رکھنے والے بچوں کو موسیقی کی مفت تعلیم تک رسائی فراہم کرنا۔

اس اکیڈمی میں طلبہ کو گائیکی اور مختلف ساز بجانے کی تربیت دی جاتی ہے، جس میں کلاسیکی موسیقی، غزل، پاپ اور فلمی موسیقی سمیت مختلف اصناف شامل ہیں۔

اکیڈمی کے مطابق گذشتہ چند برسوں کے دوران اس کے طلبہ 20 سے زیادہ قومی اعزازات حاصل کر چکے ہیں جبکہ وہ 100 سے زائد ٹی وی پروگراموں میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔

لاہور کے علاقے کرشن نگر میں واقع اس میوزک اکیڈمی کے بانی ضیا الحق کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو گذشتہ ہفتے ریکارڈ کی گئی تھی جب ’کوک سٹوڈیو والے زلفی بھائی ولیم گیمبورگ کو لے کر آئے تھے۔‘۔

ضیا الحق کے مطابق ان کا ادارہ تقریباً 10 برس سے بچوں کو مفت موسیقی کی تعلیم فراہم کر رہا ہے اور ولیم گیمبورگ کی وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے اکیڈمی کے منتخب طلبہ تھے۔

ضیا الحق کے مطابق اکیڈمی کی جانب سے بچوں کو میوزک سکالرشپس بھی دی جاتی ہیں اور کئی طالب علم اپنے سکول کے اوقات ختم ہونے کے بعد روزانہ چار سے پانچ گھنٹے تک ریاض اور مشق کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اکیڈمی میں زیرِ تربیت بعض بچیاں لاہور کے نواحی علاقوں اور مختلف دیہاتوں سے بھی موسیقی سیکھنے آتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کے بچوں کو اس سے قبل اُس وقت بھی خاصی توجہ ملی تھی جب انھوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک تقریب میں پرفارم کیا تھا۔ ضیا الحق کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ اکیڈمی کے منصوبوں کو مختلف مقامی اور بین الاقوامی شخصیات کی حمایت حاصل رہی ہے۔ ان کے مطابق امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بھی اس سلسلے میں حوصلہ افزائی کی جبکہ گلوکار علی ظفر نے اکیڈمی کے بچوں اور کرکٹ ٹیم لاہور قلندرز کے درمیان ایک اشتراک (کولیبریشن) بھی کرایا تھا۔

سُر تال اکیڈمی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی ویڈیوز میں ولیم گیمبورگ دیگر گیتوں پر بھی جھومتے نظر آتے ہیں۔

بچوں کی گائیکی اور ویڈیو میں دکھائی دینے والی سادہ مگر پُر تاثیر موسیقی محفل نے سرحد کے دونوں جانب، یہاں تک کہ سات سمندر پار امریکہ میں رہنے والوں کی بھی توجہ حاصل۔

عام سوشل میڈیا صارفین سے لے کر صحافیوں، اداکاروں اور ڈیجیٹل کریئیٹرز تک کئی صارفین نے اس پر تبصرے کیے اور ویڈیو کو موسیقی، معصومیت اور ثقافتی ہم آہنگی کی ایک دلکش مثال قرار دیا۔

انسٹاگرام کے ایک مقبول اکاؤنٹ انڈیا ٹیلنٹس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: ’پاکستان صرف موسیقی نہیں بناتا بلکہ ایسے احساسات تخلیق کرتا ہے جو روح کو چھو لیتے ہیں۔ پاکستانی بچوں کو معصومیت اور جذبات کے ساتھ گاتے سننا ایک الگ ہی احساس ہے۔‘۔

ایکس پر صارف ڈین قیوم نے لکھا: ’پاکستانی موسیقی کی برتری۔ میں یہ ویڈیو بار بار دیکھ رہا ہوں۔ پاکستان ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے، کاش اس ٹیلنٹ کی پرورش کے لیے مزید مواقع بھی میسر ہوں۔‘۔

اس وائرل ویڈیو نے امریکی صحافی کیٹلین ڈورنبوس کی بھی توجہ حاصل۔

ڈورنبوس خارجہ پالیسی، دفاع اور جنگی امور پر رپورٹنگ کرتی ہیں اور روئٹرز، وال سٹریٹ جرنل، دی اکانومسٹ، ٹائم اور پولیٹیکو جیسے اداروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔ وہ نیویارک پوسٹ اور سٹارز اینڈ سٹرائپس سے بھی وابستہ رہی ہیں۔

رواں سال امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی کوریج کے لیے اسلام آباد آنے والی ڈورنبوس اُس وقت بھی خبروں میں رہی تھیں جب انھوں نے بتایا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں فون کر کے مشورہ دیا تھا کہ وہ متوقع پیش رفت کے پیش نظر اسلام آباد میں ہی قیام کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تبصرے میں کیٹلین نے لکھا: ’اس ویڈیو نے مجھے بہت سکون دیا ہے۔ جب میں دوبارہ پاکستان آؤں تو کیا ہم ایسا ہی ایک سیشن دوبارہ کر سکتے ہیں؟‘۔

اسی طرح ایک صارف عبداللہ نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: ’پاکستانی بچوں کا اپنا ڈائٹ کوک سٹوڈیو ہے۔‘۔

روہان بھٹاچارجی، انڈیا سے تعلق رکھنے والے اداکار ہیں اور بنگالی فلموں اور ٹیلی وژن کے لیے کام کرتے ہیں۔ انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے دل والا ایموجی بنایا اور لکھا: ’اسے اپ لوڈ کرنے کا شکریہ۔‘۔

نیہا ویوک نے اس ویڈیو کو ’موسیقی سے مالا مال‘ قرار دیا۔

میگھا واٹس نے لکھا کہ انھوں نے یہ ویڈیو چار بار دیکھی اور اس نے ’میرا دن بنا دیا۔‘۔

ڈاکٹر عاصم رضا

ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی امور

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•ابھی ابھی•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•ابھی ابھی•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•ابھی ابھی•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•31 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•31 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•31 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...