ٹرائی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کو 242 رنز کا ہدف، بین ڈکٹ کی سینچری

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ٹرائی سیریز: انگلینڈ کا پاکستان کو 242 رنز کا ہدف، بین ڈکٹ کی سینچری"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
- پاکستان نے کھیل کے آغاز ہی میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر دیا اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں ڈھیر ہو گئی۔
- پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن صرف چار رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں جاری ٹرائی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 242 رنز کا ہدف دیا۔
اتوار کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے کھیل کے آغاز ہی میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کر دیا اور پوری ٹیم 46.4 اوورز میں ڈھیر ہو گئی۔
پہلے ہی اوور میں ٹام بینٹن صرف چار رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ جو رُوٹ بھے ابھی وکٹ پر قدم جما نہ پائے تھے کہ اور صرف پانچ رن ہی بنائے تھے کہ وہ بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔
ہیری بوک بھی صرف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ حارث رؤف نے جارڈن کاکس کو بولڈ کرکے حاصل کی۔ سیم کرن نے 42 رنز بنائے جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا شکاربن گئے۔
سب سے نمایاں کارکردگی بین ڈکٹ رہی جنہوں 105 رنز سکور کیے، جبکہ گس ایٹکنسن نے 36 اور وِل جیکس نے 13 رنز بنائے۔
شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ رضااللہ اور عرفات منہاس نے دو، دو اور حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



