پاکستان واحد ملک ہے جہاں 10سال کے دوران کپاس کی پیداوار 60فیصد کم ہوگئی، چیئرمین کاٹن جنرز

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان واحد ملک ہے جہاں 10سال کے دوران کپاس کی پیداوار 60فیصد کم ہوگئی، چیئرمین کاٹن جنرز"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراپ زوننگ قوانین پر عملدرآمد کرانے کے بعد کاٹن ریسرچ اسٹیشنز میں بہتری۔
- انہوں نے بتایا کہ کپاس کی مقامی پیداوار اور معیار توقعات سے کم ہونے سے مقامی کاٹن سیکٹر میں جاری معاشی بحران کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں مندی کا رحجان غالب رہا۔
- احسان الحق نے بتایا کہ عالمگیر سطح پر کپاس کی پیداوار کے حامل سرفہرست ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں 10سال کے دوران کپاس کی پیداوار میں 60فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا ہے کہ کپاس کی بحالی و پیداوار بڑھانے کے لیے کاٹن ریسرچ اسٹیشنز کی بہتری سمیت دیگر ثانوی اقدامات کے بجائے کراپ زوننگ قوانین پر مکمل عمل درآمد کرکے کاٹن زونز میں گنے کی کاشت کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کراپ زوننگ قوانین پر عملدرآمد کرانے کے بعد کاٹن ریسرچ اسٹیشنز میں بہتری، اپٹما کی قیادت میں پاکستان کاٹن بورڈ کو قانونی شکل دے کر پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی اور اس کے ذیلی اداروں کو اس کے ماتحت کرنے دیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ کپاس کی مقامی پیداوار اور معیار توقعات سے کم ہونے سے مقامی کاٹن سیکٹر میں جاری معاشی بحران کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں مندی کا رحجان غالب رہا اور کاٹن سیکٹر میں جاری مالی بحران کے باعث فیصل آباد کی سوتر منڈی میں اربوں روپے کے مالیت کے اسکینڈل کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔
احسان الحق نے بتایا کہ عالمگیر سطح پر کپاس کی پیداوار کے حامل سرفہرست ممالک میں پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں 10سال کے دوران کپاس کی پیداوار میں 60فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے جس کی بڑی وجہ یہاں کراپ زوننگ قوانین پر عمل درآمد کا فقدان، کاٹن زونز میں گنے کی غیرمعمولی کاشت اور نئی شوگر ملوں کا قیام ہے، ان عوامل کے باعث کپاس کی کاشت میں اسی تناسب سے کمی واقع ہوئی ہے جسکے نتیجے میں پاکستان پر سالانہ اربوں ڈالر مالیت کی روئی کے ساتھ خوردنی تیل کی درآمدات کا بوجھ بھی پڑگیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



