پاکستان کاؤنٹر ٹیرارزم فورس کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت؟

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان کاؤنٹر ٹیرارزم فورس کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت؟"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پاکستان میں ایسے حساس حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی صلاحیت پر طویل عرصے سے سوالات اٹھتے رہے ہیں۔
- ماہرین کا خیال ہے کہ باقاعدہ پولیس سے اہلکار لے کر سی ٹی ڈی میں تعینات کرنا ہی اسے کم مؤثر بناتا ہے، کیونکہ عام پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور اپنی جان بچانے کے لیے درکار تربیت حاصل نہیں ہوتی۔
- سی ٹی ڈی کو بکتر بند گاڑیوں، بلٹ پروف جیپوں اور جدید ہتھیاروں کی بھی کمی کا سامنا ہے ، حالانکہ ان وسائل کی ضرورت ایسے دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے ہے جنہیں حکومت خود بھاری ہتھیاروں سے لیس اور بیرونی فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دیتی ہے۔
- سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں کیا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے یا حساس مقامات پر دہشت گردی روکنے کے لیے پولیس کو اگلے محاذ پر رکھنا ٹھیک پالیسی ہے؟
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): گوگل پر ڈی ڈبلیو کو ترجیح دیں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پولیس میں دہشت گردی سے لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے اور کسی دوسری ٹرینڈ فورسز کو یہ کام کرنا چاہئے۔
پاکستان میں ایسے حساس حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس کی صلاحیت پر طویل عرصے سے سوالات اٹھتے رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قائم کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں تقریباً 3 ہزار 844 اہلکار ہیں، جن میں سے زیادہ تر باقاعدہ پولیس سے تعینات کیے گئے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ باقاعدہ پولیس سے اہلکار لے کر سی ٹی ڈی میں تعینات کرنا ہی اسے کم مؤثر بناتا ہے، کیونکہ عام پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی سے مؤثر انداز میں نمٹنے اور اپنی جان بچانے کے لیے درکار تربیت حاصل نہیں ہوتی۔
سی ٹی ڈی کو بکتر بند گاڑیوں، بلٹ پروف جیپوں اور جدید ہتھیاروں کی بھی کمی کا سامنا ہے ، حالانکہ ان وسائل کی ضرورت ایسے دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے ہے جنہیں حکومت خود بھاری ہتھیاروں سے لیس اور بیرونی فنڈنگ حاصل کرنے والا قرار دیتی ہے۔
سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسی صورتِ حال میں کیا دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے یا حساس مقامات پر دہشت گردی روکنے کے لیے پولیس کو اگلے محاذ پر رکھنا ٹھیک پالیسی ہے؟
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پولیس میں دہشت گردی سے لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے اور ایسے حالات میں اسے کسی صورت اگلے محاذ پر تعینات نہیں کیا جانا چاہیے اور دوسری ٹرینڈ فورسز کو یہ کام کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا، " پولیس کی تربیت اور اسے فراہم کیا جانے والا سازوسامان بنیادی طور پر اندرونی امن و امان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہے، جبکہ جس صورتِ حال کا ہم سامنا کر رہے ہیں، اسے اب محض اندرونی مسئلہ نہیں سمجھنا چاہیے۔ ریاست خود کہتی ہے کہ یہ دہشت گرد بیرونی فنڈنگ حاصل کرتے ہیں اور بھاری ہتھیاروں سے لیس ہیں، اس لیے ان سے نمٹنے کے لیے مناسب فورس اور تربیت یافتہ اہلکاروں کی ضرورت ہے، اور پولیس وہ فورس نہیں ہے۔"
لودھی کے نزدیک معاملہ یہ بھی ہے کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی کی ذمہ داری کس پر ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی محض اندرونی مسئلہ نہیں اور نہ ہی اس سے نمٹنے کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ڈالنے کی کوئی توضیح ہے۔ ان کے مطابق بیرونِ ملک سے مبینہ مدد حاصل کرنے والے منظم عسکریت پسندوں سے نمٹنے کے لیے وسیع تر کارروائی اور ردعمل کی ضرورت ہے۔
جہاں بعض لوگوں کا خیال ہے کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لیے موزوں اگلی صف کی فورس نہیں اور اسے ایسی حساس صورتِ حال میں آگے رکھنا اہلکاروں کی جانیں خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، وہیں بعض کے نزدیک کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ایک مقصد کے تحت قائم کیا گیا تھا اور اسے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، تاہم اس کے لیے اسے مناسب وسائل اور سہولتیں فراہم کرنا ضروری ہے۔
اس شعبے کے ماہرین سب سے بڑا مسئلہ تربیت کو قرار دیتے ہیں۔ اسلام آباد کے سابق آئی جی طاہر عالم کے اندازے کے مطابق پولیس کے صرف تقریباً 10 فیصد اہلکار ایلیٹ تربیت یافتہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے اہلکاروں کو صرف ایک ماہ کے قریب دورانیے کے کورسز کروائے جاتے ہیں، جبکہ فوج کی طرح انہیں باقاعدہ اور جامع تربیت نہیں دی جاتی۔ ان کے بقول، پولیس سے براہ راست سی ایس ایس سے ذریعے آنے والے افسران کی تربیت تو بلکل بھی نہ ہونے کے برابر ہے لہذا وہ تو ایسے آپریشنز کو لیڈ ہی نہیں کر سکتے جو کہ ایک بڑی کمی ہے۔"
طاہر عالم کے مطابق پولیس کو درپیش مسائل صرف تربیت تک محدود نہیں، بلکہ سازوسامان اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں بھی اسے وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے، "پولیس کے پاس نہ تو ضرورت کے مطابق بکتر بند اور بلٹ پروف گاڑیاں ہیں، نہ ہی مناسب طور پر محفوظ تھانے اور نہ ہی انٹیلی جنس کا مؤثر نظام بنانے کے لیے وسائل۔"
طاہر عالم نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ علاقے میں تربیت یافتہ اور بھاری سازوسامان سے لیس مسلح فورسز کی موجودگی کے باوجود عسکریت پسند چیک پوسٹیں کیسے قائم کر لیتے ہیں اور انہیں ختم کیوں نہیں کیا جاتا۔ ان کے مطابق، اگر پولیس میں عسکریت پسندوں کو ختم کرنے کی صلاحیت نہیں تو دوسری فورسز کے پاس یہ صلاحیت موجود ہے اور انہیں کارروائی کرنی چاہیے، جبکہ پولیس کو بھی ایسی کارروائیوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے مزید تربیت اور سازوسامان فراہم کیا جانا چاہیے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔


