پاکستان کیلیے سرحدیں کھلی ہیں، ایل پی جی کی برآمدات پر بھی کوئی پابندی نہیں؛ ایران

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پاکستان کیلیے سرحدیں کھلی ہیں، ایل پی جی کی برآمدات پر بھی کوئی پابندی نہیں؛ ایران"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایرانی سفیر نے اتوار 25 اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ ایران کی اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھلی ہیں۔
- رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو ایل پی جی سمیت ایرانی مصنوعات کی برآمد پر فی الحال کوئی پابندی نہیں۔
- ان کے مطابق پاکستان میں ایران سے درآمدات کے لیے ای فارم کے طریقہ کار پر عمل درآمد میں تبدیلیوں نے ایسی صورت حال پیدا کردی ہے کہ تاجر عملی طور پر ایران سے پاکستان سامان روانہ کرنے سے قاصر ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کے لیے ایرانی سرحدیں بند کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو ایل پی جی سمیت کسی بھی ایرانی سامان کی برآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں۔
ایرانی سفیر نے اتوار 25 اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے تفصیلی بیان میں کہا کہ ایران کی اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدیں کھلی ہیں اور موجودہ حالات میں بالخصوص برادر ملک پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنا نہ تو منطقی ہوگا اور نہ ہی یہ دونوں ممالک کے مفاد میں۔
رضا امیری مقدم نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستان کو ایل پی جی سمیت ایرانی مصنوعات کی برآمد پر فی الحال کوئی پابندی نہیں۔
ان کے مطابق پاکستان میں ایران سے درآمدات کے لیے ای فارم کے طریقہ کار پر عمل درآمد میں تبدیلیوں نے ایسی صورت حال پیدا کردی ہے کہ تاجر عملی طور پر ایران سے پاکستان سامان روانہ کرنے سے قاصر ہیں۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مشاورت جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایل پی جی سے لدے کئی سو ٹرک ایران کی جانب سے رمدان سرحد عبور کرکے پاکستان کے علاقے گبد میں داخل ہو چکے ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نورانی
نمائندہ خصوصی (ثقافت، شوبز و روشن پاکستان)دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



