پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات بنیادی ترجیح ہیں، عباس عراقچی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات بنیادی ترجیح ہیں، عباس عراقچی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 4 ملکی اجلاس میں مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق اہم پیشرفت۔
- اُنہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد، خودمختاری کا احترام اور عملی اقدامات ہی دیرپا تعاون کا ذریعہ ہیں، اسرائیلی جارحیت کامقابلہ کرنے سے خطے میں جنگ کا پھیلاؤ روکا جاسکتا۔
- ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات ہماری پالیسی کی بنیادی ترجیح ہیں۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): تہران: ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ 4 ملکی اجلاس نے علاقائی امن وسلامتی کے لیے اہم موقع فراہم کیا، پائیدار امن کے لیے علاقائی ممالک کا باہمی تعاون انتہائی ضروری۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ 4 ملکی اجلاس میں مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق اہم پیشرفت۔
اُنہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد، خودمختاری کا احترام اور عملی اقدامات ہی دیرپا تعاون کا ذریعہ ہیں، اسرائیلی جارحیت کامقابلہ کرنے سے خطے میں جنگ کا پھیلاؤ روکا جاسکتا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ممالک کیساتھ بہتر تعلقات ہماری پالیسی کی بنیادی ترجیح ہیں۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا معاہدے کی خلاف ورزی کا اعتراف امریکا پر پردہ ڈالنے والوں کیلئے اسکینڈل۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ انہیں اسلام آباد معاہدے پر یقین نہیں تھا امریکی غیرسنجیدگی ثابت کرتا۔
اُنہوں نے کہا کہ ایران کیلئے یہ حیران کن نہیں، واشنگٹن کی جانب سے معاہدے توڑنے کی طویل تاریخ ہے، امریکا اپنے بین الاقوامی وعدوں کو ٹشوپیپرکی طرح استعمال کرتا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات کا دفاع کرنے والوں کے پاس غیرقانونی رویے پر پردہ ڈالنے کا جواز نہیں، وعدوں اور معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



