بدھ، 11 نومبر 2026ء1 جمادی الثانی، 1448 ہجریھ
بریکنگ نیوز
ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰنایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکیایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکیجمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلاننیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتیموٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاںپاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈولورلڈ لبرٹی فنانشل: ٹرمپ خاندان کا کرپٹو کاروبار، پاکستان سے روابط اور ڈیموکریٹس کا تحقیقات کا عندیہ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیےپیٹ ہیگستھ کے مواخذے کی تحریک ناکام، ’صدر ٹرمپ کی اہم سیاسی کامیابی‘اختیارات کیلئے لڑیں گے، فائل پھینک کر نہیں جائیں گے: حافظ نعیم الرحمٰن
پنجاب•1 نومبر 2026•وقت اشاعت: صبح 2:29
🇬🇧 English

گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے کا ملزم ’گرفتاری کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک‘

طارق محمود چوہدریسینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹر
گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے کا ملزم ’گرفتاری کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک‘
Google NotebookLM Style

آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)

میزبان (دی اردو پوسٹ آڈیو ڈیسک)

السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "گوجرانوالہ: ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے کا ملزم ’گرفتاری کی کوشش کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک‘"۔

انداز: قدرتی اردو براڈکاسٹ

📌 اہم نکات (خلاصہ):

  • تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار کے مطابق ’پولیس مخبر کی اطلاع پر ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
  • پولیس کے مطابق ’فائرنگ کے تبادلے کے دوران سرفراز اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہو گیا۔
  • پولیس کا کہنا ہے کہ سرفراز نے مقتولہ صبا کے لیے شادی کا پیغام بھیجا تھا، جسے لڑکی کے والدین نے مسترد کر دیا تھا۔
  • دو سال بعد واپسی پر اسے معلوم ہوا کہ صبا کی شادی ہو رہی ہے۔

کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): پاکستان کے صوبے پنجاب کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے دعویٰ کیا ہے کہ گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر ولیمے کے روز دلہن کو قتل کرنے والا ملزم سرفراز ’اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔‘۔

تفتیشی ٹیم میں شامل ایک اہلکار کے مطابق ’پولیس مخبر کی اطلاع پر ملزم اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کر رہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔‘۔

پولیس کے مطابق ’فائرنگ کے تبادلے کے دوران سرفراز اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے زخمی ہو گیا۔ اسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔ اس مقدمے میں نامزد ایک خاتون ملزمہ کو پہلے ہی حراست میں لیا جا چکا ہے۔‘۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرفراز نے مقتولہ صبا کے لیے شادی کا پیغام بھیجا تھا، جسے لڑکی کے والدین نے مسترد کر دیا تھا۔ بعد ازاں وہ محنت مزدوری کے لیے عراق چلا گیا۔

دو سال بعد واپسی پر اسے معلوم ہوا کہ صبا کی شادی ہو رہی ہے۔ پولیس کے مطابق اس نے شادی رکوانے کی کوشش کی، لیکن ناکامی پر ولیمے کے روز دلہن کو گاڑی میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم سندھ فرار ہو گیا تھا اور وہاں سے بلوچستان جانے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم گوجرانوالہ واپس آنے پر مخبر کی اطلاع پر پولیس نے اس کا سراغ لگا لیا۔

یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے سمن آباد میں 23 اکتوبر کو پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ اتوار کو تین افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

ولیمے کی تقریب کے بعد جب صبا اپنے شوہر کے ساتھ گاڑی میں میکے جا رہی تھیں تو سمن آباد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔

مقامی پولیس اور مقتولہ کے بھائی اعجاز کے مطابق دونوں ملزمان میرج ہال سے ہی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی روک کر ان کی بہن کو مخاطب کر کے کہا کہ ’تم نے کسی اور سے شادی کر کے میری غیرت کو للکارا ہے۔‘۔

گوجرانوالہ پولیس کا ایک بیان میں دعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ’ملزم نے مقتولہ صبا کے ساتھ پسند کی شادی نہ ہونے کی رنجش پر اسے قتل کیا۔‘۔

ان کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ملزم کو اسی بات کا رنج تھا۔

اعجاز کا مزید کہنا تھا کہ ’رشتے سے انکار کے بعد ملزم کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا اور نہ ہی مقتولہ یا خاندان کو کسی قسم کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔‘۔

انھوں نے کہا کہ اسی وجہ سے خاندان کو یقین تھا کہ یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں ایک خاتون کو بھی بطور ملزمہ نامزد کیا گیا تھا اور مدعی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قتل ان ہی کی ایما پر ہوا ہے، جو کہ صبا کی شادی میں بھی شریک تھیں۔

تفتیشی اہلکار کے مطابق اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ اسی دوران ملزم کی اپنی کزن (ملزمہ) کے ذریعے مقتولہ سے واقفیت ہوئی ہو۔

انھوں نے بتایا کہ چونکہ مقتولہ اور نامزد ملزمہ ایک ساتھ کام کرتی تھیں، اس لیے غالب امکان ہے کہ مقتولہ نے ہی ان کو اپنی شادی میں مدعو کیا ہو۔

دوسری جانب مقتولہ کے بھائی اعجاز کا کہنا ہے کہ ان کی بہن نے دو سال قبل ملازمت چھوڑ دی تھی اور اس کے بعد وہ ڈی سی کالونی میں واقع ایک مدرسے میں دینی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

اس واقعے کا مقدمہ گوجرانوالہ میں سی سی ڈی کے تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے تکنیکی ذرائع سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔

رضوان طارق کے مطابق جیو فینسنگ سمیت دیگر تکنیکی شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے گا۔

طارق محمود چوہدری

سینئر تجزیہ نگار و چیف رپورٹر

دی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔

متعلقہ ٹیگز اور موضوعات:

شاید آپ یہ بھی پڑھنا چاہیں (آپ کی دلچسپی کی خاص خبریں)

پاکستان اور دنیا بھر کی اہم اور مقبول خبریں جو قارئین کی توجہ کا مرکز ہیں

تمام خبریں دیکھیں
11 نومبر 2026•ابھی ابھی•ڈاکٹر عاصم رضا

ایران پر دوبارہ حملہ ہوا تو پہلے سے پانچ گنا بڑا ہوگا، ٹرمپ کی دھمکی

ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاہم تہران عوامی سطح پر اس خواہش کا اظہار نہیں کر رہا، امریکی صدر۔

11 نومبر 2026•1 منٹ پہلے•ڈاکٹر عاصم رضا

ایک کے بعد ایک سرپرائز آئے گا، ایرانی کمانڈر کا نئی میزائل سٹی کے افتتاح پر دشمن کو دھمکی

ایران نے اپنے دشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے مثالی کامیابی حاصل کرلی ہے، میجر جنرل علی عبداللہی۔

11 نومبر 2026•1 منٹ پہلے•مریم نقوی

جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

ملک بھر میں اجلاس منعقد ہوئے، محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے، ہلال کمیٹی۔

11 نومبر 2026•32 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور سائٹ انجینئرز کی بھرتی

(2026-11-15): نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے ملک بھر میں جاری موٹروے اور ہائی وے انفراسٹرکچر پروجیکٹس کی نگرانی کے لیے کوالیفائیڈ سول انجینئرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائر...

11 نومبر 2026•32 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

موٹروے پولیس (NHMP) میں جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ اور اسٹینو ٹائپسٹ کی اسامیاں

(2026-11-12): نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس (NHMP) نے جونیئر پٹرول آفیسر (BPS-07)، اسسٹنٹ (BPS-15)، اسٹینو ٹائپسٹ (BPS-14)، فوٹو گرافر اور کلرک کے عہدوں پر نئی سرکاری بھرت...

11 نومبر 2026•32 منٹ پہلے•ڈیسک تعلیم و کیریئر

پاک فوج میں بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 — سیالکوٹ، پسرور، نارووال، شکرگڑھ اور گوجرانوالہ میں موبائل رجسٹریشن شیڈول

(2026-11-10): پاک فوج نے بطور سپاہی شاندار بھرتی 2026 کا اعلان کر دیا ہے۔ آرمی ریکروٹمنٹ ٹیم شکرگڑھ، نارووال، پسرور، کامونکی، اروپ اور تتلے عالی میں موبائل رجسٹریشن کرے گی۔ م...