کراچی سے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کے 2 کارندے گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کوکین برآمد

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کراچی سے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کے 2 کارندے گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی کوکین برآمد"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
- ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ پولیس نے گلشن چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان فہد اور اسامہ کو گرفتار کیا، گرفتاری کے وقت ملزمان کی گاڑی کی تلاشی لینے پر پلاسٹک باکس میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کوکین برآمد ہوئی۔
- پولیس نے منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
کراچی (معاشی و سیاسی بیورو): کراچی : پولیس نے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کے 2 کارندوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی کوکین برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کے دو اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ پولیس نے گلشن چورنگی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان فہد اور اسامہ کو گرفتار کیا، گرفتاری کے وقت ملزمان کی گاڑی کی تلاشی لینے پر پلاسٹک باکس میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کوکین برآمد ہوئی۔
پولیس نے منشیات کی سپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی فوری طور پر اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ یہ ملزمان انتہائی منفرد اور جدید طریقے سے شہر کے مختلف علاقوں میں اعلیٰ کوالٹی کوکین سپلائی کرتے تھے:۔
نیٹ ورک کے کارندے مختلف مقامات سے کوکین وصول کرنے کے بعد اسے مخصوص مقامات پر رکھ کر گاہکوں کو ویڈیو بنا کر بھیجتے تھے تاکہ براہِ راست سامنا نہ ہو۔
منشیات کی خریدو فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کی منتقلی کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال کیا جاتا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق اس بین الاقوامی نیٹ ورک کے دیگر کارندوں اور مرکزی سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



