سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا، وزیر خزانہ

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا، وزیر خزانہ"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب والے قرض کا معاملہ مناسب وقت تک کیلئے موخر ہوگیا ہے۔
- وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینکوں کو سائبر حملوں کے خطرات سے نمٹنے کےلیے حفاظتی انتظامات موثر بنانے کا مشورہ دیدیا۔
- وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میری سعودی وزیر خزانہ سے بہت اچھی میٹنگ بھی ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ جس طرح کے ہمارے تعلقات ہیں، اس میں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
- انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے مزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس 3 ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے۔
اسلام آباد (قومی بیورو): وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ 3 ارب ڈالر قرض رول اوور ہوچکا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ سعودی عرب والے قرض کا معاملہ مناسب وقت تک کیلئے موخر ہوگیا ہے۔
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینکوں کو سائبر حملوں کے خطرات سے نمٹنے کےلیے حفاظتی انتظامات موثر بنانے کا مشورہ دیدیا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ میری سعودی وزیر خزانہ سے بہت اچھی میٹنگ بھی ہوئی، سعودی عرب کے ساتھ جس طرح کے ہمارے تعلقات ہیں، اس میں ہمیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے مزید سپورٹ کی فی الحال ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس 3 ماہ کا امپورٹ کور موجود ہے۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے ہر سال تقریباً ڈیڑھ بلین یورو بانڈ کی پیمنٹ کرنی ہے، ہماری کوشش ہے یورو بانڈ کی پیمنٹ کےلیے کوئی بھی ایڈمنسٹریشن ہو اس کو مشکل پیش نہ آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبر میں ہوسکتا ہے ابھی تاریخ کنفرم نہیں۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
حمزہ فاروق
تجارتی و مالیاتی امور کے ماہر نامہ نگاردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



