قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور قطر خلیجی خطے میں جنگ کی دوبارہ واپسی روکنے، مذاکرات کی راہ ہموار کرنے اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
- رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
- اردوان نے کہا کہ ترکیہ اور قطر کے درمیان طے پانے والا باہمی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔
- انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نافذ العمل ہونے والے تجارتی و اقتصادی شراکت داری کے معاہدے نے دونوں ملکوں کو باہمی تجارت کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کے مزید قریب کر دیا ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): قطر اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہو گیا، باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط ترکیہ میں کیے گئے۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ اور قطر خلیجی خطے میں جنگ کی دوبارہ واپسی روکنے، مذاکرات کی راہ ہموار کرنے اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ فریقین کو اپنے مسائل سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر آمادہ کرنا ضروری ہے۔
رجب طیب اردوان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اردوان نے کہا کہ ترکیہ اور قطر کے درمیان طے پانے والا باہمی دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال نافذ العمل ہونے والے تجارتی و اقتصادی شراکت داری کے معاہدے نے دونوں ملکوں کو باہمی تجارت کا مقررہ ہدف حاصل کرنے کے مزید قریب کر دیا ہے۔
ترک صدر کے مطابق ترکیہ قطر کے ساتھ توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو فروغ دینے اور اس میں تنوع لانے کے لیے بھی کام کر رہا ہے، جبکہ دفاعی صنعت میں تعاون کا دائرہ بھی مزید وسیع کیا جائے گا۔
ترک صدارتی دفتر کے مطابق یہ باہمی دفاعی معاہدہ ترکیے اور قطر کے تعلقات میں نیا باب رقم کرے گا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔





