ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی: اسماعیل بقائی

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی: اسماعیل بقائی"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجویز کو ایران کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔
- ایرانی وزارتِ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی انتخابات کے نتائج ایران کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔
- اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران آج 4 فریقی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے حکام شرکت کر رہے ہیں۔
خلیج بیورو (ریاض / دبئی): ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ترکیہ ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ تہران میں ہونے والے مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے حالیہ دورۂ تہران کے دوران پیش کی تھی۔
پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تجویز کو ایران کی جانب سے منظور کر لیا گیا۔
ایرانی وزارتِ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی انتخابات کے نتائج ایران کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، مکہ معاہدے کے رکن ممالک کے ساتھ ملاقات میں اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں اور ایران کے خلاف امریکی جنگ سے متعلق امور پر بات کی جائے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایران آج 4 فریقی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے حکام شرکت کر رہے ہیں۔
اسماعیل بقائی کے مطابق ایران اپنی سر زمین کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ بھی جاری۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس مشترکہ مفادات کی بنیاد پر علاقائی سلامتی کے نظام میں تعاون کی جانب ایک اہم قدم۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے بتایا ہے کہ قطری وفد نے گزشتہ روز تہران کا دورہ کیا، یہ دورہ علاقائی ممالک کے ساتھ جاری مذاکرات اور قطری ثالثی کے فریم ورک کے تحت کیا گیا۔
اسماعیل بقائی نے مزید کہا ہے کہ علاقائی ممالک کے درمیان اعتماد اور تعاون کے بغیر خطے میں پائیدار سلامتی قائم نہیں کی جا سکتی، 4 فریقی اجلاس علاقائی سلامتی یقینی بنانے کے لیے وسیع تر تعاون کی راہ ہموار کر سکتا۔
ان کا کہنا ہے کہ علاقائی استحکام کا حصول خطے کے ممالک کی داخلی صلاحیتوں، ان کی مرضی اور سلامتی سے متعلق تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہی ممکن۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
ڈاکٹر عاصم رضا
ایڈیٹر بین الاقوامی و سفارتی اموردی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



