سگریٹ کے ڈبوں میں ریت بھر کر فروخت کرنے والا گرفتار

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "سگریٹ کے ڈبوں میں ریت بھر کر فروخت کرنے والا گرفتار"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی۔
- ترجمان کینٹ پولیس کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا، نوسرباز کے قبضے سے ریت بھرے سگریٹ پیکٹ، خالی پیکٹ اور ہیٹ سیلنگ استری برآمد کر لی گئی۔
- پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج ک رکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔
لاہور (بیورو رپورٹ): لاہور: لاہور میں ہرنس پورہ پولیس نے سگریٹ کے ڈبوں میں ریت بھر کر دکان داروں کو فروخت کرنے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ کے مطابق پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انیل خود کو سگریٹ سیلز مین ظاہر کر کے دکان داروں کو ریت بھرے سگریٹ پیکٹ فروخت کرتا تھا۔
ترجمان کینٹ پولیس کے مطابق پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا، نوسرباز کے قبضے سے ریت بھرے سگریٹ پیکٹ، خالی پیکٹ اور ہیٹ سیلنگ استری برآمد کر لی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج ک رکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ملزم کو مختلف دکانوں پر سگریٹ فراہم کرتے ہوئے فوٹیج میں بھی دیکھا گیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



