کاٹن زونز میں گنے کی غیر معمولی کاشت، مسلسل دوسرے سال بھی کپاس کی قومی پیداواری کا ہدف حاصل نہ ہوسکا

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "کاٹن زونز میں گنے کی غیر معمولی کاشت، مسلسل دوسرے سال بھی کپاس کی قومی پیداواری کا ہدف حاصل نہ ہوسکا"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 31اکتوبر تک مقامی جننگ فیکٹریوں میں 7فیصد کے اضافے سے مجموعی طور 47 لاکھ 43ہزار بیلز کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے۔
- جس میں پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 19لاکھ 99ہزار جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریون میں 27لاکھ 44ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ریکارڈ کی گئی ہے جو گذشتہ سال کی نسبت بالترتیب 5فیصد اور 9فیصد زائد ہے۔
- پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق 31 اکتوبر تک پنجاب بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 20لاکھ گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جبکہ حکومت پنجاب کی کراپ رپورٹنگ سروسز کی رپورٹ کے مطابق 29اکتوبر تک گانٹھوں کی مقدار 35لاکھ77ہزار ہے جو کہ بظاہر ناقابل فہم ہے۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): مقامی کاٹن زونز میں گنے کی غیر معمولی کاشت کے باعث مسلسل دوسرے سال بھی ایک بھی پندھرواڑے میں بھی کپاس کی 10لاکھ گانٹھوں کا مجموعی قومی پیداواری ہدف حاصل نہ ہوسکا، تاہم ایف بی آر کی جانب سے ڈیجیٹل انوائسنگ پر عمل درآمد سے روئی کے غیر دستاویزی کاروبار کی شرح گھٹنے سے رواں سال کپاس کی مجموعی پیداوار گذشتہ سال کی نسبت زائد ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں جبکہ رواں سال بیشتر کاٹن زونز میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کے باعث روئی کا ریشہ اور بیج کافی متاثر ہوئے ہیں۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 31اکتوبر تک مقامی جننگ فیکٹریوں میں 7فیصد کے اضافے سے مجموعی طور 47 لاکھ 43ہزار بیلز کے مساوی پھٹی کی ترسیل ہوئی ہے۔
جس میں پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 19لاکھ 99ہزار جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریون میں 27لاکھ 44ہزار گانٹھوں کے مساوی پھٹی کی ترسیل ریکارڈ کی گئی ہے جو گذشتہ سال کی نسبت بالترتیب 5فیصد اور 9فیصد زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ٹیکسٹائل ملز نے جننگ فیکٹریوں سے 39لاکھ 97ہزار اور برآمد کنند گان نے 98ہزار روئی کی گانٹھوں کی خریداری کی ہیں جبکہ 6لاکھ 48ہزار گانٹھوں کے ذخائر جننگ فیکٹریوں میں فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔
پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق 31 اکتوبر تک پنجاب بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 20لاکھ گانٹھوں کے مساوی پھٹی پہنچی ہے جبکہ حکومت پنجاب کی کراپ رپورٹنگ سروسز کی رپورٹ کے مطابق 29اکتوبر تک گانٹھوں کی مقدار 35لاکھ77ہزار ہے جو کہ بظاہر ناقابل فہم ہے۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
سید ذیشان حیدر
بیورو چیف اسلام آباددی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



