افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان

پاکستان کا نمبر 1 ڈیجیٹل پورٹل - اشتہار کی جگہ
یہاں اپنا اشتہار یا بینر لگانے کے لیے ہم سے رابطہ کریں
آڈیو خلاصہ سنیں (نیوز اوورویو و مکالمہ)
السلام علیکم! دی اردو پوسٹ کے خصوصی اے آئی آڈیو اوورویو میں خوش آمدید۔ میں ہوں آپ کا میزبان، اور آج کی بڑی خبر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خبر کی سرخی ہے: "افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال کرنے دے رہی ہے: پاکستان"۔
📌 اہم نکات (خلاصہ):
- دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے جنرل اسمبلی کو بتایا۔
- محمد جواد اجمل نے کہا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال طالبان کی جانب سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نظرانداز کرنے کی عکاسی کرتی۔
- انہوں نے جولائی میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی خواتین سے متعلق نویں وزارتی کانفرنس کا بھی ذکر کیا۔
دی اردو پوسٹ (مانیٹرنگ ڈیسک): اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں افغانستان سے متعلق انٹرایکٹو ڈائیلاگ کے دوران پاکستان کے نمائندے محمد جواد اجمل نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران افغانستان سے ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 4,700 سے زائد پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ اقتدار میں آنے کے پانچ سال بعد بھی طالبان نے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے کوئی عزم ظاہر نہیں کیا، بنیادی انسانی آزادیوں، خصوصاً خواتین اور لڑکیوں سے متعلق پابندیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا۔
محمد جواد اجمل نے کہا کہ افغانستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال طالبان کی جانب سے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو نظرانداز کرنے کی عکاسی کرتی ہے، انہوں نے خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بنیادی آزادیوں اور انسانی وقار سے محروم کیا جا رہا ہے، جو اسلامی تعلیمات اور اقدار کے منافی۔
انہوں نے جولائی میں اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے والی خواتین سے متعلق نویں وزارتی کانفرنس کا بھی ذکر کیا، جس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اسلام آباد اعلامیہ منظور کیا تھا، اعلامیے میں افغان طالبان کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں پر عائد پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اسلامی اقدار سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔
رچرڈ بینیٹ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا کہ جب تک طالبان حکومت اپنی پابندیوں پر مبنی پالیسیوں کو واپس نہیں لیتی، اس وقت تک اس کے ساتھ تعلقات کو معمول پر نہ لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کے حالیہ احکامات نے خواتین کے حقوق کو مزید کمزور کر دیا ہے، ان کے خلاف تشدد کو فروغ دینے کے حالات پیدا کیے ہیں اور انہیں تشدد پر مبنی ازدواجی تعلقات سے نکلنے کے مواقع بھی انتہائی محدود کر دیے ہیں، انہوں نے طالبان حکومت کی جانب سے کم عمری کی شادیوں کو قبول کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
قومی اور بین الاقوامی برانڈز کے لیے سپانسرڈ بینر اسپیس
پاکستان اور دنیا بھر میں اپنے برانڈ کو نمایاں کریں
عائشہ نور
نمائندہ خصوصیدی اردو پوسٹ کے باقاعدہ تصدیق شدہ صحافی و نامہ نگار۔ تمام خبریں پاکستان پریس کونسل اور ادارتی ضابطہ اخلاق کے تحت شائع کی جاتی ہیں۔



